ریاض الصالحین — حدیث نمبر 345
باب: والد اور والدہ کے دوستوں، رشتہ داروں، بیوی اور ان تمام لوگوں سے حسنِ سلوک کی فضیلت جن کی عزت کرنا مستحب ہے
باب فضل بر أصدقاء الأب والأم والأقارب والزوجة وسائر من يندب إكرامه
حدیث نمبر: 345
وعن أنس بن مالك - رضي الله عنه - قَالَ: خرجت مَعَ جرير بن عبد الله البَجَليّ - رضي الله عنه - في سَفَرٍ، فَكَانَ يَخْدُمُني، فَقُلْتُ لَهُ: لاَ تَفْعَل، فَقَالَ: إِنِّي قَدْ رَأيْتُ الأنْصَارَ تَصْنَعُ برسول الله - صلى الله عليه وسلم - شيئًا آلَيْتُ عَلَى نَفسِي أَنْ لا أصْحَبَ أحَدًا مِنْهُمْ إلاَّ خَدَمْتُهُ. مُتَّفَقٌ عَلَيهِ.ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ کے ساتھ ایک سفر میں نکلا، تو وہ میری خدمت کرتے تھے، میں نے ان سے کہا: ایسا نہ کریں۔ تو انہوں نے کہا: میں نے انصار کو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک (ایسا) معاملہ کرتے دیکھا کہ میں نے اپنے آپ پر قسم کھا لی کہ ان میں سے جس کسی کے ساتھ رہوں گا اس کی خدمت ضرور کروں گا۔
(متفق علیہ)