ریاض الصالحین — حدیث نمبر 266
باب: یتیم، بیٹیوں اور تمام کمزوروں، مسکینوں اور شکستہ دل لوگوں کے ساتھ نرمی، ان سے حسن سلوک، ان پر شفقت، ان کے ساتھ تواضع اور ان کے لیے عاجزی کا پہلو جھکانے کا بیان
باب ملاطفة اليتيم والبنات وسائر الضعفة والمساكين والمنكسرين والإحسان إليهم والشفقة عليهم والتواضع معهم وخفض الجناح لهم
وعنه، عن النَّبيّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «شَرُّ الطَّعَامِ طَعَامُ الوَلِيمَةِ، يُمْنَعُهَا مَنْ يَأتِيهَا، وَيُدْعَى إِلَيْهَا مَنْ يَأْبَاهَا، وَمَنْ لَمْ يُجِبِ الدَّعْوَةَ فَقَدْ عَصَى اللهَ وَرَسُولَهُ». رواه مسلم. وفي رواية في الصحيحين، عن أَبي هريرة من قوله: «بئْسَ الطَّعَامُ طَعَامُ الوَلِيمَةِ يُدْعَى إِلَيْهَا الأغْنِيَاءُ ويُتْرَكُ الفُقَراءُ».انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بدترین کھانا اس ولیمے کا کھانا ہے جس سے اسے روک دیا جاتا ہے جو اس میں آنا چاہتا ہے، اور اس کی طرف اسے بلایا جاتا ہے جو (آنے سے) انکار کرتا ہے۔ اور جس نے دعوت قبول نہ کی اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور صحیحین کی ایک روایت میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ان کے اپنے قول کے طور پر ہے: ”برا کھانا اس ولیمے کا کھانا ہے جس میں مالداروں کو بلایا جاتا ہے اور فقیروں کو چھوڑ دیا جاتا ہے۔“
تشریح، فوائد و مسائل
جبکہ اسلامی اخوت و بھائی چارے اور اخلاق کا تقاضا یہ ہےکہ اگردعوت میں کسی معصیت یا بدعت وخرافات کا دخل نہ ہو تو اس کو ہر صورت قبول کرنا چاہیے اگر دعوت میں دکھاوا، نام آوری اور خود ستائی و شہرت مقصود ہو یا کسی مطلب برآری کے لیے بلایا ہویا کوئی شرعی قباحت ہوتو نہیں جانا چاہیے۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے تھے سب سے برا کھانا اس ولیمہ کا کھانا ہے جس میں صرف مالدار بلائے جائیں اور غریب و مسکین چھوڑ دیئے جائیں، اور جو (ولیمہ کی) دعوت میں نہیں آیا اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الأطعمة /حدیث: 3742]
فائدہ: ان احادیث مبارکہ سے ثابت ہوا کہ شرعی دعوتوں کا اہتمام کرنا انھیں قبول کرنا اور ان میں حاضر ہونا انتہائی تاکیدی عمل ہے۔
بغیر اس استثناء کے کہ دعوت دینے والا کون ہے؟ لہذا شرعی عذر کے بغیر ان سے پیچھے رہنا قطعا روا نہیں۔
جو ایک اعتبار سے تکبر میں شمار ہوتا ہے۔
ایسے ہی اغنیاء کی دعوت قبول کرنا اور فقراء سے اعراض کرنا بھی بہت بڑا عیب ہے۔
نیز اہم شرط یہ ہے کہ ان دعوتوں میں شرعی امور وآداب کی پابندی اخوت وحب اسلامی کا اظہار اور اکرام مسلم مقصود ہو ریا شہرہ صرف اغنیاء اور امراء کوجمع کرنا فقراء کو اہمیت نہ دینا۔
اسراف وتبذیر اور دیگر شرعی مخالفتوں کا ارتکاب ان دعوتوں کو مکروہ بنا دیتا ہے۔
جن میں شرکت جائز نہیں۔
علاوہ ازیں اس طرح کی دعوت میں شریک ہونے والا بھی محض لذت کام ودہن کو اپنا م مطمع نظر نہ بنائے۔
کیونکہ وہ مسلمانوں میں میل جول رکھنا نہیں چاہتا جو اسلام کا ایک بڑا رکن ہے۔
ہدیہ اور دعوت سے میل جول پیدا ہوتا ہے اوردین دنیا کی بھلائیاں باہمی میل جول اور اتفاق میں منحصر ہیں جن لوگوں نے تقویٰ اسے سمجھا کہ لوگوں سے دور رہا جائے اور کسی کی بھی دعوت نہ قبول کی جائے یہ تقویٰ نہیں ہے بلکہ خلاف سنت حرکت ہے۔
مگر بعض سادہ لوح حضرات اسی کو کمال تقویٰ سمجھتے ہیں اللہ ان کو نیک سمجھ بخشے، آمین۔
(1)
مطلق طور پر طعام ولیمہ برا نہیں بلکہ جب اس میں یہ وصف ہو کہ امیروں کو دعوت دی جائے اور غریبوں کو چھوڑ دیا جائے تو ولیمے کا کھانا بدترین کھانا ہوگا، اس لیے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے کہ جب کسی دعوت میں امیروں کو خاص طور پر مدعو کیا جائے اور غریبوں کو چھوڑ دیا جائے تو ہمیں یہ حکم ہے کہ ہم ایسی دعوت قبول نہ کریں۔
اسی طرح حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ نے فرمایا: تم دعوت میں نافرمانی کا ارتکاب کرتے ہو کیونکہ ایسے لوگوں کو بلاتے ہو جو نہیں آنا چاہتے اور جو آنا چاہتے ہیں تم انھیں نظر انداز کردیتے ہو۔
(فتح الباري: 305/9)
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: وہ دعوت ولیمہ انتہائی بری ہے جس میں ان لوگوں کو بلایا جائے جن کے پیٹ بھرے ہوں اور بھوکوں کو نظر انداز کر دیا جائے۔
(المعجم الکبیر للطبراني: 123/12، رقم: 12754) (2)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ ولیمے کی دعوت ضرور قبول کرنی چاہیے کیونکہ عصیان کا اطلاق کسی واجب اور ضروری حکم کو چھوڑنے پر ہوتا ہے۔
(عمدة القاري: 134/14)
«. . . عن ابى هريرة انه كان يقول: شر الطعام طعام الوليمة يدعى لها الاغنياء ويترك المساكين. ومن لم يات الدعوة فقد عصى الله ورسوله . . .»
". . . سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ (لوگوں کا) سب سے برا کھانا اس ولیمے کا کھانا ہے جس میں امیروں کو دعوت دی جاتی ہے اور مسکینوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے اور جس نے (بغیر شرعی عذر کے) دعوت قبول نہ کی تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی . . ." [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 365]
[وأخرجه البخاري 5177، ومسلم 107/1432، من حديث مالك به]
تفقه
➊ اگر ولیمے میں منکرات اور لہو و لعب نہ ہو تو صحیح العقیدہ بھائی کے ولیمے کی دعوت قبول کرنا واجب یعنی فرض ہے۔
➋ اگر شرعی عذر ہو تو دعوت سے معذرت کرنا جائز ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِذَا دُعِيَ أَحَدُكُمْ فَلْيُجِبْ فَاِنْ كَانَ صَائِمًا فَلْيُصَلِّ وَإِنْ كَانَ مُفْطِرًا فَلْيَطْعَمْ» "جب تم میں سے کسی کو (کھانے کی) دعوت دی جائے تو وہ قبول کرے پھر اگر وہ روزے سے ہے تو دعا کر دے اور اگر روزے سے نہیں ہے تو کھانا کھا لے۔" [صحيح مسلم: 1431/3520] ایک روایت میں ہے کہ اگر تمہیں تمہارا بھائی دعوت دے تو قبول کرو چاہے شادی ہو یا اس جیسی کوئی دوسری دعوت ہو۔ [صحيح مسلم 1429 [3513]]
➌ سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا مہمان بنا تو انہوں نے اس کے لئے کھانا تیار کیا پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: "اگر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دیں تاکہ وہ ہمارے ساتھ کھانا کھائیں۔ تو انہوں نے آپ کو دعوت دی، آپ تشریف لائے اور اپنا ہاتھ دروازے کی چوکھٹ پر رکھا تو گھر کے ایک کونے میں پردہ لٹکا ہوا دیکھا پھر آپ (بغیر کھانا کھائے) واپس چلے گئے۔ سیدہ فاطمہ نے علی رضی اللہ عنہما سے کہا کہ جائیں دیکھیں آپ کیوں واپس جا رہے ہیں؟ (علی رضی اللہ عنہ نے کہا) میں گیا اور پوچھا: یا رسول اللہ! آپ کیوں واپس گئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے یا کسی نبی کے واسطے یہ لائق نہیں کہ کسی ایسے گھر میں داخل ہو جہاں نقش و نگار ہو۔"
اس حدیث میں دعوت سے روک دیا جائے سے مراد غریب لوگ ہیں، کیونکہ وہ شادی کے موقع کے انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب شادی آئے اور ہم پیٹ بھر کر کھانا کھائیں، شادی بیاہ کے موقع پر محلہ کے غریبوں کو بھی دعوت دینی چاہیے، اور اس حدیث میں جو دعوت پر نہیں آنا چاہتے، سے مراد امیر لوگ ہیں، کیونکہ امیر لوگ اپنے گھروں میں کئی قسموں کے پر تکلف کھانے کھاتے رہتے ہیں، ان کو ولیمہ وغیرہ کی دعوت کا خاص شوق نہیں ہوتا، نیز اس حدیث سے ثابت ہوا کہ دعوت کو قبول کرنا واجب ہے، خواہ ایک لقمہ ہی کھائیں۔