ریاض الصالحین — حدیث نمبر 192
باب: نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر
حدیث نمبر: 192
التاسع: عن أَبي سعيد الحسن البصري: أن عائِذَ بن عمرو - رضي الله عنه - دخل عَلَى عُبَيْدِ اللهِ بنِ زياد، فَقَالَ: أي بُنَيَّ، إني سمعت رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ شَرَّ الرِّعَاءِ الحُطَمَةُ» فَإِيَّاكَ أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ، فَقَالَ لَهُ: اجلِسْ فَإِنَّمَا أنْتَ مِنْ نُخَالَةِ أصْحَابِ مُحَمَّد - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: وهل كَانَتْ لَهُم نُخَالَةٌ إِنَّمَا كَانَتِ النُّخَالَةُ بَعْدَهُمْ وَفي غَيْرِهِمْ. رواه مسلم.ترجمہ
ابوسعید حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عائذ بن عمرو رضی اللہ عنہ عبیداللہ بن زیاد کے پاس گئے اور فرمایا: اے میرے بیٹے! میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بدترین نگران وہ ہے جو سخت گیر ہو۔“ لہٰذا تم ان میں سے ہونے سے بچو۔ اس نے ان سے کہا: بیٹھ جاؤ، تم تو محمد ﷺ کے صحابہ کا بھوسا (یعنی کم تر لوگ) ہو۔ انہوں نے فرمایا: کیا ان میں بھی کوئی بھوسا تھا؟ بھوسا تو ان کے بعد اور ان کے علاوہ دوسروں میں ہوا۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«الحُطَمَةُ» : یعنی اونٹوں کی نگہبانی میں سختی کرنے والا۔ (النہایہ 1/402)
أي العنيف برعاية الإبل. النهاية ١/ ٤٠٢.