ریاض الصالحین — حدیث نمبر 191
باب: نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا
باب في الأمر بالمعروف والنهي عن المنكر
حدیث نمبر: 191
الثامن: عن ابن عباس رضي الله عنهم: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - رأى خاتَمًا مِنْ ذهبٍ في يدِ رجلٍ فنَزعه فطرحه، وَقالَ: «يَعْمدُ أحَدُكُمْ إِلَى جَمْرَةٍ مِنْ نَارٍ فَيَجْعَلُهَا في يَدِهِ!». فقِيلَ لِلرَّجُلِ بَعْدَمَا ذهب رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: خُذْ خَاتَمَكَ انْتَفِعْ بِهِ. قَالَ: لاَ واللهِ لا آخُذُهُ أبَدًا وَقَدْ طَرَحَهُ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم. رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی کے ہاتھ میں سونے کی انگوٹھی دیکھی تو اسے اتار کر پھینک دیا اور فرمایا: ”تم میں سے کوئی آگ کے انگارے کا قصد کرتا ہے اور اسے اپنے ہاتھ میں ڈال لیتا ہے!“ رسول اللہ ﷺ کے تشریف لے جانے کے بعد اس آدمی سے کہا گیا: اپنی انگوٹھی اٹھا لو، اس سے (کسی اور طرح) فائدہ اٹھا لو۔ اس نے کہا: نہیں، اللہ کی قسم! میں اسے کبھی نہیں اٹھاؤں گا جبکہ رسول اللہ ﷺ نے اسے پھینک دیا ہے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)