ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1889

باب: اس (نعمت) کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لیے جنت میں تیار کر رکھی ہے

باب بيان مَا أعدَّ اللهُ تَعَالَى للمؤمنين في الجنة

حدیث نمبر: 1889
وعن أنس - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّ في الجَنَّةِ سُوقًا يَأتُونَهَا كُلَّ جُمُعَةٍ. فَتَهُبُّ رِيحُ الشَّمَالِ، فَتَحْثُو في وُجُوهِهِم وَثِيَابِهِمْ، فَيَزدَادُونَ حُسنًا وَجَمَالًا فَيَرْجِعُونَ إلَى أَهْلِيهِمْ، وَقَد ازْدَادُوا حُسْنًا وَجَمَالًا، فَيقُولُ لَهُمْ أَهْلُوهُمْ: وَاللهِ لقدِ ازْدَدْتُمْ حُسْنًا وَجَمَالًا! فَيقُولُونَ: وَأنْتُمْ وَاللهِ لَقَدِ ازْدَدْتُمْ بَعْدَنَا حُسْنًا وَجَمالًا!». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک جنت میں ایک بازار ہے جس میں لوگ ہر جمعہ کو آیا کریں گے، پھر شمالی ہوا چلے گی جو ان کے چہروں اور کپڑوں پر (خوشبو) بکھیر دے گی، تو ان کے حسن و جمال میں اضافہ ہو جائے گا، پھر وہ اپنے گھر والوں کے پاس لوٹیں گے اس حال میں کہ ان کا حسن و جمال بڑھ چکا ہوگا، تو ان کے گھر والے ان سے کہیں گے: اللہ کی قسم! تمہارا حسن و جمال تو بہت بڑھ گیا ہے! وہ کہیں گے: اور اللہ کی قسم! ہمارے (جانے کے) بعد تمہارا حسن و جمال بھی بہت بڑھ گیا ہے!“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الاستغفار / حدیث: 1889
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 145 (2833) (13).