ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1888

باب: اس (نعمت) کا بیان جو اللہ تعالیٰ نے مومنوں کے لیے جنت میں تیار کر رکھی ہے

باب بيان مَا أعدَّ اللهُ تَعَالَى للمؤمنين في الجنة

حدیث نمبر: 1888
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «لَقَابُ قَوْسٍ في الجَنَّةِ خَيْرٌ مِمَّا تَطْلُعُ عَلَيْهِ الشَّمْسُ أو تَغْرُبُ» متفق عليه.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جنت میں ایک کمان کے برابر جگہ ان تمام چیزوں سے بہتر ہے جن پر سورج طلوع ہوتا یا غروب ہوتا ہے۔“
(متفق علیہ)

وضاحت:
«لَقَابُ» : قاب کا معنی مقدار ہے، کہا جاتا ہے: میرے اور اس کے درمیان ایک نیزے یا ایک کمان کا قاب ہے، یعنی ان کی مقدار (کا فاصلہ)۔ (النہایہ 4/118)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الاستغفار / حدیث: 1888
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 4/ 20 (2793).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح البخاري: 2793 | سنن ترمذي: 3013 | صحيفه همام بن منبه: 55
القاب: بمعنى القدر، يقال: بيني وبينه قاب رمحٍ وقاب قوسٍ: أي مقدارهما. النهاية ٤/ ١١٨.

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3013 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´سورۃ آل عمران سے بعض آیات کی تفسیر۔`
ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جنت میں ایک کوڑے برابر جگہ دنیا اور دنیا میں جو کچھ ہے اس سے بہتر ہے، اس کو سمجھنے کے لیے چاہو تو یہ آیت پڑھ لو «فمن زحزح عن النار وأدخل الجنة فقد فاز وما الحياة الدنيا إلا متاع الغرور» ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب تفسير القرآن/حدیث: 3013]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
’’پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا گیا اور جنت میں داخل کر دیا گیا بے شک وہ کامیاب ہو گیا اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کا سامان ہے‘‘ (آل عمران: 185)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3013 سے ماخوذ ہے۔