ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1878

باب: استغفار کا حکم اور اس کی فضیلت

باب الأمر بالاستغفار وفضله

حدیث نمبر: 1878
وعن أنس - رضي الله عنه - قال: سمعتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «قَالَ اللهُ تَعَالَى: يَا ابْنَ آدَمَ، إنَّكَ مَا دَعَوْتَنِي وَرَجَوْتَنِي غَفَرْتُ لكَ عَلَى مَا كَانَ مِنْكَ وَلاَ أُبَالِي، يَا ابْنَ آدَمَ، لَوْ بَلَغَتْ ذُنُوبُكَ عَنَانَ السَّمَاءِ، ثُمَّ اسْتَغْفَرْتَنِي، غَفَرْتُ لَكَ وَلاَ أُبَالِي، يا ابْنَ آدَمَ، إنَّكَ لَوْ أَتَيْتَنِي بِقُرَابِ الأَرْضِ خَطَايَا، ثُمَّ لَقِيتَنِي لا تُشْرِكُ بِي شَيْئًا، لأَتَيْتُكَ بِقُرابِهَا مَغْفِرَةً». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
«عَنَانَ السَّمَاءِ» بفتح العين: قِيلَ هُوَ السَّحَابُ، وَقِيلَ: هُوَ مَا عَنَّ لَكَ مِنْهَا، أيْ ظَهَرَ. «وَقُرَابُ الأرْضِ» بضم القاف، ورُوي بكسرِها، والضم أشهر. وَهُوَ ما يُقَارِبُ مِلأَها.
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ابن آدم! تو جب تک مجھ سے دعا کرتا رہے گا اور مجھ سے امید رکھے گا، میں تجھے بخشتا رہوں گا، خواہ تجھ سے کچھ بھی (گناہ) ہوا ہو، اور مجھے کوئی پروا نہیں، اے ابن آدم! اگر تیرے گناہ آسمان کے بادلوں تک پہنچ جائیں، پھر تو مجھ سے بخشش مانگے تو میں تجھے بخش دوں گا اور مجھے کوئی پروا نہیں، اے ابن آدم! اگر تو زمین بھر گناہ لے کر میرے پاس آئے، پھر مجھ سے اس حال میں ملے کہ تو میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ ٹھہراتا ہو، تو میں زمین بھر مغفرت لے کر تیرے پاس آؤں گا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«عَنَانَ السَّمَاءِ»: عین کے زبر کے ساتھ، کہا گیا ہے کہ اس سے مراد بادل ہیں، اور کہا گیا ہے کہ اس سے مراد آسمان کا وہ حصہ ہے جو تجھے دکھائی دے، یعنی ظاہر ہو۔
«قُرَابُ الْأَرْضِ»: قاف کے پیش کے ساتھ، اور زیر کے ساتھ بھی روایت کیا گیا ہے، لیکن پیش زیادہ مشہور ہے۔ اس کا معنی ہے: جو زمین کے بھراؤ کے قریب ہو (یعنی زمین بھر)۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الاستغفار / حدیث: 1878
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، الصحيحة (127 - 128) ، الروض النضير (432) ، المشكاة (4336 / التحقيق الثاني) ، التعليق الرغيب (الترمذي 3540)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (3540)، وقال: «حديث حسن غريب».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3540 | رياض الصالحين: 442

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3540 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´توبہ و استغفار کی فضیلت اور بندوں پر اللہ کی رحمتوں کا بیان۔`
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " اللہ کہتا ہے: اے آدم کے بیٹے! جب تک تو مجھ سے دعائیں کرتا رہے گا اور مجھ سے اپنی امیدیں اور توقعات وابستہ رکھے گا میں تجھے بخشتا رہوں گا، چاہے تیرے گناہ کسی بھی درجے پر پہنچے ہوئے ہوں، مجھے کسی بات کی پرواہ و ڈر نہیں ہے، اے آدم کے بیٹے! اگر تیرے گناہ آسمان کو چھونے لگیں پھر تو مجھ سے مغفرت طلب کرنے لگے تو میں تجھے بخش دوں گا اور مجھے کسی بات کی پرواہ نہ ہو گی۔ اے آدم کے بیٹے! اگر تو زمین برابر بھی گناہ کر بیٹھے اور پھر مجھ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3540]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے مشرک کی بے انتہا خطرناکی اور توبہ کی فضیلت ثابت ہوتی ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3540 سے ماخوذ ہے۔