ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1869
باب: استغفار کا حکم اور اس کی فضیلت
باب الأمر بالاستغفار وفضله
قال الله تعالى: ﴿وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾ [محمد: ١٩]، وقال تعالى: ﴿وَاسْتَغْفِرِ اللهَ إِنَّ اللهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا﴾ [النساء: ١٠٦]، وقَالَ تَعَالَى: ﴿فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا﴾ [النصر: ٣]، وقال تعالى: ﴿لِلَّذِينَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّات﴾ إلَى قَولِهِ - عز وجل: ﴿وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالأَسْحَارِ﴾ [آل عمران: ١٥ - ١٧]، وقال تعالى: ﴿وَمَنْ يَعْمَلْ سُوءًا أَوْ يَظْلِمْ نَفْسَهُ ثُمَّ يَسْتَغْفِرِ اللهَ يَجِدِ اللهَ غَفُورًا رَحِيمًا﴾ [النساء:١١٠]، وقال تعالى: ﴿وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ﴾ [الأنفال: ٣٣]، وقال تعالى: ﴿وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلا اللهُ وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ﴾ [آل عمران: ١٣٥] والآيات في الباب كثيرة معلومة.اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور اپنے گناہ کے لیے اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لیے بخشش مانگیے۔“ (سورۃ محمد: 19)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور اللہ سے بخشش مانگیے، بے شک اللہ بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا ہے۔“ (سورۃ النساء: 106)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کیجیے اور اس سے بخشش مانگیے، بے شک وہ بہت توبہ قبول کرنے والا ہے۔“ (سورۃ النصر: 3)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”جو لوگ تقویٰ اختیار کریں ان کے لیے ان کے رب کے پاس باغات ہیں“ اللہ عزوجل کے اس فرمان تک: ”اور سحری کے اوقات میں بخشش مانگنے والے۔“ (سورۃ آل عمران: 15-17)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور جو شخص کوئی برا کام کرے یا اپنی جان پر ظلم کرے، پھر اللہ سے بخشش مانگے تو وہ اللہ کو بہت بخشنے والا، نہایت رحم کرنے والا پائے گا۔“ (سورۃ النساء: 110)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور اللہ ایسا نہیں کہ انہیں عذاب دے جبکہ آپ ان میں موجود ہوں، اور نہ اللہ انہیں عذاب دینے والا ہے جبکہ وہ بخشش مانگتے ہوں۔“ (سورۃ الانفال: 33)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اور وہ لوگ کہ جب کوئی بے حیائی کا کام کر بیٹھیں یا اپنی جانوں پر ظلم کر لیں تو اللہ کو یاد کرتے ہیں، پھر اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں، اور اللہ کے سوا کون گناہوں کو بخشتا ہے؟ اور وہ جانتے بوجھتے اپنے کیے پر اصرار نہیں کرتے۔“ (سورۃ آل عمران: 135)
اور اس باب میں آیات بہت ہیں اور معلوم (و معروف) ہیں۔
وعن الأَغَرِّ المزني - رضي الله عنه: أنَّ رسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قال: «إنَّهُ لَيُغَانُ عَلَى قَلْبِي، وإنِّي لأَسْتَغفِرُ اللهَ في اليَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ». رواه مسلم.سیدنا اغر مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک میرے دل پر (کبھی) پردہ سا آ جاتا ہے، اور میں دن میں سو مرتبہ اللہ سے استغفار کرتا ہوں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
اس لیے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا تُوبُوا إِلَى اللَّـهِ تَوْبَةً نَّصُوحًا (سورة التحريم: 8)
"اے ایمان دار لوگو! اللہ کی طرف مخلصانہ رجوع کرو دل کے پورے انقیاد اور سچے عزم کے ساتھ لوٹو، جس کے بعد گناہ کی طرف لوٹنے کی خواہش باقی نہ رہے۔
"
ليغان: یہ غين سے ماخوذ ہے، جس کا معنی غيم (بادل)
ہے، یعنی پردہ چھا جانا۔
فوائد ومسائل: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہر وقت اللہ تعالیٰ کے انوار و تجلیات کا ظہور ہوتا رہتا تھا، اس لیے آپ ہر وقت اللہ کی یاد میں مصروف رہتے تھے، لیکن آپ انسان اور بشر تھے اور حوائج بشریہ میں بھی مشغول ہوتے تھے، کبھی امت کے امور و معاملات کے حل کرنے میں مصروف ہو جاتے اور ان کے تنازعات اور جھگڑوں کو نپٹاتے، کبھی دشمن کے مقابلہ کے لیے اور ان سے معاملات طے کرنے کے لیے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت فرماتے، ان اوقات میں ذکر الٰہی کی پہلی کیفیت میں فرق آ جاتا تھا، آپ نے اس کو اپنے مقام رفیع کی بنا پر، غَين سے تعبیر کیا ہے، اس کو بعض نے حسنات الابرار، سيأت المقربين کا نام دیا ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی عظمت و کبریائی اور اس کے جلال و جبروت کا، جس درجہ کا انسان کو شعور و احساس ہو گا، وہ اس درجہ کے مطابق اپنے آپ کو حقوق عبودیت کی ادائیگی میں قصوروار سمجھے گا اور ہر وقت اسے یہ احساس رہے گا، حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چونکہ اللہ کی معرفت بدرجہ کمال حاصل تھی، اس لیے آپ پر یہ احساس غالب رہتا تھا کہ عبودیت کا حق ادا نہ ہو سکا، اس کو آپ نے غَين سے تعبیر فرمایا اور اس واسطے آپ بار بار، مختلف مجالس اور مواقع پر توبہ و استغفار فرماتے رہتے اور اس کا اظہار فرما کر دوسروں کو بھی اس کی تلقین فرماتے اور ان کے لیے عملی طور پر اپنا اسوہ بھی پیش فرماتے۔
اغر مزنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " میرے دل پر غفلت کا پردہ آ جاتا ہے، حالانکہ میں اپنے پروردگار سے ہر روز سو بار استغفار کرتا ہوں۔" [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1515]