ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1853
باب: دجال، قیامت کی نشانیوں اور دیگر (امور) کے بارے میں احادیث
باب أحاديث الدّجال وأشراط الساعة وغيرها
حدیث نمبر: 1853
وعنهُ - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «سَيْحَانُ وَجَيْحَانُ وَالفُرَاتُ وَالنِّيلُ كُلٌّ مِنْ أَنْهَارِ الجَنَّةِ». رواه مسلم.ترجمہ
انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سیحان، جیحان، فرات اور نیل سب جنت کی نہروں میں سے ہیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«سَيْحَانُ وَجَيْحَانُ» : یہ دونوں شام میں مصیصہ اور طرطوس کے پاس دو نہریں ہیں۔ (النہایہ 1/323)
(شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ دنیا کی چار نہریں ہیں جنہیں نبی کریم ﷺ نے جنت کی نہروں میں سے قرار دیا ہے، علماء کی ان کے بارے میں دو تاویلیں ہیں: 1- یہ حقیقت میں جنت کی نہروں میں سے ہیں، لیکن جب زمین پر اتریں تو ان کا حکم دنیا کی نہروں والا ہو گیا۔ 2- یہ حقیقت میں جنت کی نہروں میں سے نہیں، لیکن یہ سب سے پاکیزہ اور افضل نہریں ہیں، تو نبی کریم ﷺ نے ان کی شان بلند کرنے اور ان کی تعریف کے طور پر ان کا یہ وصف ذکر فرمایا، اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی کیا مراد تھی۔ (شرح ریاض الصالحین لابن عثیمین 4/415)

سيحان وجيحان: هما نهران بالشام عند المصيصة وطرطوس. النهاية ١/ ٣٢٣.
هذه أربعة أنهار في الدنيا وصفها النبي - صلى الله عليه وسلم - بأنها من أنهار الجنة، للعلماء فيها تأويلان: ١ - أنها من أنهار الجنة حقيقة لكن لما نزلت إلى الأرض صار لها حكم أنهار الدنيا. ٢ - أنها ليست من أنهار الجنة حقيقة لكنها أطيب الأنهار وأفضلها فذكر النبي - صلى الله عليه وسلم - هذا الوصف لها من باب رفع شأنها والثناء عليها، والله أعلم بما أراد رسول الله - صلى الله عليه وسلم. شرح رياض الصالحين ٤/ ٤١٥.