ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1801
باب: دن بھر رات تک خاموش رہنے کی ممانعت
باب النهي عن صمت يوم إلَى الليل
حدیث نمبر: 1801
وعن قيس بن أَبي حازم، قَالَ: دَخَلَ أَبُو بكر الصِّدِّيق - رضي الله عنه - عَلَى امْرأَةٍ مِنْ أحْمَسَ يُقَالُ لَهَا: زَيْنَبُ، فَرَآهَا لاَ تَتَكَلَّمُ. فَقَالَ: مَا لَهَا لا تتكلمُ؟ فقالوا: حَجَّتْ مصمِتةً، فقالَ لها: تَكَلَّمِي، فَإنَّ هَذَا لاَ يَحِلُّ، هَذَا مِنْ عَمَلِ الجَاهِليَّةِ، فَتَكَلَّمَتْ. رواه البخاري.ترجمہ
قیس بن ابی حازم رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ (قبیلہ) احمس کی ایک عورت کے پاس گئے جس کا نام زینب تھا، تو آپ نے دیکھا کہ وہ بات نہیں کرتی۔ آپ نے پوچھا: اسے کیا ہوا کہ بات نہیں کرتی؟ لوگوں نے کہا: اس نے خاموش رہ کر حج کیا ہے۔ آپ نے اس سے فرمایا: بات کرو، کیونکہ یہ حلال نہیں، یہ جاہلیت کا عمل ہے۔ چنانچہ اس نے بات کی۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)