ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1800
باب: دن بھر رات تک خاموش رہنے کی ممانعت
باب النهي عن صمت يوم إلَى الليل
حدیث نمبر: 1800
عن عليٍّ - رضي الله عنه - قَالَ: حَفِظْتُ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «لاَ يُتْمَ بَعْدَ احْتِلاَمٍ، وَلاَ صُمَاتَ يَومٍ إِلَى اللَّيْلِ». رواه أَبُو داود بإسناد حسن.
قَالَ الخَطَّابِيُ في تَفسيرِ هَذَا الحديث: كَانَ مِنْ نُسُكِ الجَاهِلِيَّةِ الصُّمَاتُ. فَنُهُوا في الإسْلاَمِ عَن ذَلِكَ وأُمِرُوا بالذِّكْرِ وَالحَدِيثِ بالخَيْرِ.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ (فرمان) یاد رکھا ہے: ”بالغ ہونے کے بعد یتیمی نہیں، اور نہ دن بھر رات تک خاموش رہنا (جائز) ہے۔“
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
امام خطابی رحمہ اللہ اس حدیث کی تفسیر میں فرماتے ہیں: خاموش رہنا جاہلیت کی عبادات میں سے تھا، تو اسلام میں انہیں اس سے منع کر دیا گیا اور انہیں ذکر اور بھلی بات کرنے کا حکم دیا گیا۔
وضاحت:
امام خطابی رحمہ اللہ کا یہ قول ان کی کتاب معالم السنن میں ہے۔ (معالم السنن 4/81)
انظر: معالم السنن ٤/ ٨١.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2873 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´یتیم کس عمر تک یتیم رہے گا؟`
علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات سن کر یاد رکھی ہے کہ احتلام کے بعد یتیمی نہیں (یعنی جب جوان ہو گیا تو یتیم نہیں رہا) اور نہ دن بھر رات کے آنے تک خاموشی ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الوصايا /حدیث: 2873]

فوائد ومسائل:
یتیم بچہ بالغ ہونے کے بعد اپنے امور کا خود ذمہ داار ہوجاتاہے۔
اور اس سے یتیمی کے احکام اٹھ جاتے ہیں۔
اگر وہ فی الواقع دانا اور سمجھ دار ہو تو خریدوفروخت اور نکاح وغیرہ کے معاملات میں اس کا اپنا فیصلہ راحج ہوگا۔
لیکن اگر ثابت نہ ہو کہ ان معاملات میں وہ دانا نہیں ہے تو ولی ہی اس کا نگران رہے گا۔
جیسے کہ سورۃ النساء میں ہے۔
(وَابْتَلُوا الْيَتَامَىٰ حَتَّىٰ إِذَا بَلَغُوا النِّكَاحَ فَإِنْ آنَسْتُم مِّنْهُمْ رُشْدًا فَادْفَعُوا إِلَيْهِمْ أَمْوَالَهُمْ)(النساء۔
6/4) اور یتیموں کو آذماتے رہو۔
پھر تم اگر ان میں ہوشیاری اور حسن تدبیر پائو تو ان کے مال ان کے حوالے کردو اور دوسرا مسئلہ چپ کا روزہ قبل ازاسلام لوگوں کامعمول تھا۔
اسلام میں اس س منع کردیا گیا ہے۔
اور اللہ کا ذکر کرنے اور خیر کے ساتھ بولنے کا حکم دیاگیاہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2873 سے ماخوذ ہے۔