ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1786
باب: بغیر عذر کے ریحان (خوشبو دار پھول) واپس کرنے کی کراہت
باب كراهة رد الريحان لغير عذر
حدیث نمبر: 1786
عن أبي هريرة - رضي الله عنه - قال: قال رسولُ اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ عُرِضَ عَلَيْهِ رَيْحَانٌ، فَلاَ يَرُدَّهُ، فَإنَّهُ خَفيفُ المَحْمِلِ، طَيِّبُ الرِّيحِ». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کو ریحان (خوشبو دار پھول) پیش کیا جائے وہ اسے واپس نہ کرے، کیونکہ وہ اٹھانے میں ہلکا اور خوشبو میں عمدہ ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)