ریاض الصالحین — حدیث نمبر 178
باب: نیکی اور تقویٰ میں ایک دوسرے سے تعاون
باب في التعاون على البر والتقوى
حدیث نمبر: 178
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أن رَسُول الله - صلى الله عليه وسلم - بعث بعثًا إِلَى بني لِحْيَان مِنْ هُذَيْلٍ، فَقَالَ: «لِيَنْبَعِثْ مِنْ كُلِّ رَجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا وَالأجْرُ بَيْنَهُمَا». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے (قبیلہ) ہذیل کی شاخ بنو لحیان کی طرف ایک لشکر بھیجا اور فرمایا: ”ہر دو آدمیوں میں سے ایک (جہاد کے لیے) نکلے، اور اجر دونوں کے درمیان (مشترک) ہو گا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)