ریاض الصالحین — حدیث نمبر 176

باب: بھلائی کی طرف رہنمائی کرنا اور ہدایت یا گمراہی کی طرف بلانا

باب في الدلالة عَلَى خير والدعاء إِلَى هدى أَوْ ضلالة

حدیث نمبر: 176
وعن أنس - رضي الله عنه: أن فتىً مِنْ أسلم، قَالَ: يَا رَسُول الله، إنِّي أُرِيدُ الغَزْوَ وَلَيْسَ معِي مَا أتَجَهَّز بِهِ، قَالَ: «ائتِ فُلاَنًا فإنَّهُ قَدْ كَانَ تَجَهَّزَ فَمَرِضَ» فَأتَاهُ، فَقَالَ: إنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يُقْرِئُكَ السَّلامَ، وَيَقُولُ: أعْطني الَّذِي تَجَهَّزْتَ بِهِ، فَقَالَ: يَا فُلاَنَةُ، أعْطِيهِ الَّذِي تَجَهَّزْتُ بِهِ، وَلا تَحْبِسي مِنْهُ شَيئًا، فَواللهِ لاَ تَحْبِسِين مِنْهُ شَيئًا فَيُبَاركَ لَكِ فِيهِ. رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ اسلم کے ایک نوجوان نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں جہاد کا ارادہ رکھتا ہوں اور میرے پاس ایسا سامان نہیں جس سے میں تیاری کر سکوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”فلاں شخص کے پاس جاؤ، کیونکہ اس نے تیاری کی تھی پھر وہ بیمار ہو گیا۔“ چنانچہ وہ اس کے پاس آیا اور کہا: رسول اللہ ﷺ آپ کو سلام کہتے ہیں اور فرماتے ہیں: جس (سامان) سے تم نے تیاری کی تھی وہ مجھے دے دو۔ اس نے (اپنی بیوی سے) کہا: اے فلانی! جس سامان سے میں نے تیاری کی تھی وہ اسے دے دو، اور اس میں سے کچھ بھی نہ روکنا، اللہ کی قسم! تم اس میں سے کچھ بھی نہیں روکو گی کہ پھر تمہارے لیے اس میں برکت دی جائے۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / بداية الكتاب / حدیث: 176
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 41 (1894) (134).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 1894 | سنن ابي داود: 2780 | رياض الصالحين: 1308

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2780 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جہاد سے واپسی میں زاد راہ ختم ہو جانے پر دوسروں سے مانگنے کا بیان۔`
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ اسلم کا ایک جوان نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں جہاد کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن میرے پاس مال نہیں ہے جس سے میں اس کی تیاری کر سکوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " فلاں انصاری کے پاس جاؤ اس نے جہاد کا سامان تیار کیا تھا لیکن بیمار ہو گیا، اس سے جا کر کہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں سلام کہا ہے، اور یہ کہو کہ جو اسباب تم نے جہاد کے لیے تیار کیا تھا وہ مجھے دے دو "، وہ شخص اس انصاری کے پاس آیا اور آ کر اس نے یہی بات کہی، انصاری نے اپنی بیوی سے کہا: جتنا سامان۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2780]
فوائد ومسائل:
1۔
چاہیے کہ جو چیز سامان یا مال اللہ کےلئے خاص کر دیا گیا ہو۔
اور انسان اسے اگر خود خرچ نہ کرسکے۔
تو کسی اور کے حوالے کردے۔
بالخصوص جہاد کا سامان اس کے خرچ کردینے میں برکت اور روک لینے میں بے برکتی ہے۔
ایسے مال میں اگر نذر اور وقف کی نیت کی گئی ہوتو خود خرچ کرنا یا کسی کو دے دینا واجب ہے۔
ورنہ مستحب۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2780 سے ماخوذ ہے۔