ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1709

باب: مخلوق کی قسم کھانے کی ممانعت، جیسے نبی، کعبہ، فرشتوں، آسمان، باپ دادا، زندگی، روح، سر، بادشاہ کی زندگی، بادشاہ کی نعمت، فلاں کی قبر کی مٹی اور امانت کی قسم، اور یہ (امانت کی قسم) سب سے سخت ممانعت والی ہے

باب النهي عن الحلف بمخلوق كالنبي والكعبة والملائكة والسماء والآباء والحياة والروح والرأس وحياة السلطان ونعمة السلطان وتربة فلان والأمانة، وهي من أشدها نهيًا

حدیث نمبر: 1709
وعن بُريدَةَ - رضي الله عنه: أنَّ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ حَلَفَ بِالأمَانَةِ فَلَيْسَ مِنَّا» حديث صحيح، رواه أَبُو داود بإسناد صحيح.
ترجمہ

سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے امانت کی قسم کھائی وہ ہم میں سے نہیں۔“
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1709
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح (أبو داود 3253) , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح, مشكوة المصابيح (3420)
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (3253).
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 3253

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3253 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´امانت کی قسم کھانے کی ممانعت کا بیان۔`
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جو امانت کی قسم کھائے وہ ہم میں سے نہیں ۱؎۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/كتاب الأيمان والنذور /حدیث: 3253]
فوائد ومسائل:
ایمان یا امانت اللہ کی طرف سے فرض کردہ امور ہیں۔
ان کی قسم کھانے کے کوئی معنی نہیں لہذا ناجائز ہے۔
تاہم بقول امام شافعیؒ اس میں کوئی کفارہ نہیں۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3253 سے ماخوذ ہے۔