ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1696
باب: مسجد میں جھگڑا کرنے، آواز بلند کرنے، گمشدہ چیز کا اعلان کرنے، اور خرید و فروخت، اجرت اور اس جیسے دیگر معاملات کی کراہت
باب كراهة الخصومة في المسجد ورفع الصوت فِيهِ ونشد الضالة والبيع والشراء والإجارة ونحوها من المعاملات
حدیث نمبر: 1696
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّه سمعَ رسُولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «مَنْ سَمِعَ رَجُلًا يَنْشُدُ ضَالَّةً في المَسْجِدِ فَلْيَقُلْ: لاَ رَدَّها اللهُ عَلَيْكَ، فإنَّ المَسَاجِدَ لَمْ تُبْنَ لِهذَا». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص کسی آدمی کو مسجد میں گمشدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے سنے تو وہ کہے: اللہ اسے تجھ پر نہ لوٹائے، کیونکہ مسجدیں اس کام کے لیے نہیں بنائی گئیں۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
وضاحت:
«يَنْشُدُ ضَالَّةً» : کہا جاتا ہے: «نَشَدْتُ الضَّالَّةَ» جب تم گمشدہ چیز کو تلاش کرو، اور «أَنْشَدْتُهَا» جب تم (پائی ہوئی چیز کا) اعلان کرو۔ اور «الضَّالَّةُ» ہر وہ گمشدہ چیز ہے جو (ملکیت میں) رکھی جاتی ہو، خواہ جانور ہو یا کچھ اور۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/47-48)
يقال: نشدت الضالة إذا طلبتها، وأنشدتها إذا عرفتها، والضالة هي الضائعة من كل ما يقتنى من الحيوان وغيره. انظر: شرح صحيح مسلم للمصنف ٣/ ٤٧ - ٤٨.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: صحيح مسلم / حدیث: 568 کی شرح از مولانا عبد العزیز علوی ✍️
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے کسی آدمی کو بلند آواز سے مسجد میں گم شدہ چیز کو تلاش کرتے ہوئے سنا وہ کہے، اللہ کرے تیری چیز تجھے نہ ملے کیونکہ مسجدیں اس مقصد کے لیے نہیں بنائی گئیں۔‘‘ [صحيح مسلم، حديث نمبر:1260]
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث:
(1)
يَنْشُدُ: (ن)
وہ تلاش کرتا ہے، ڈھونڈتا ہے۔
(2)
اَلضَّالَّةُ: (ج)
ضوال گم شدہ چیز۔
(1)
يَنْشُدُ: (ن)
وہ تلاش کرتا ہے، ڈھونڈتا ہے۔
(2)
اَلضَّالَّةُ: (ج)
ضوال گم شدہ چیز۔
درج بالا اقتباس تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 1260 سے ماخوذ ہے۔
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 473 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´مسجد میں گم شدہ چیزوں کا اعلان و اشتہار مکروہ ہے۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: "جو شخص کسی کو مسجد میں گمشدہ چیز ڈھونڈتے سنے تو وہ کہے: اللہ تجھے (اس گمشدہ چیز کو) واپس نہ لوٹائے، کیونکہ مسجدیں اس کام کے لیے نہیں بنائی گئی ہیں۔" [سنن ابي داود/كتاب الصلاة /حدیث: 473]

473۔ اردو حاشیہ:
مسجد کے باہر دروازے کے قریب اعلان کیا جا سکتا ہے۔ «ضالة» گم شدہ جانور کو کہتے ہیں، گمشدہ چیز کو «ضائع» کہتے ہیں۔ اس کا بھی یہی حکم ہے۔ مساجد میں گم شدہ بچوں کا اعلان کرنے کی بابت اہل علم کے درمیان اختلاف ہے۔ بعض اس کے جواز اور بعض اس کے عدم جواز کے قائل ہیں۔ انسانی حرمت اور انسانی ہمدردی کے پیش نظر اس مسئلہ میں بہرحال اعلان کرنے کے جواز کی گنجائش ہے، گو اکثر علماء اس کی اجازت نہیں دیتے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 473 سے ماخوذ ہے۔