ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1677
باب: بدشگونی کی ممانعت
باب النهي عن التَّطَيُّرِ
وعن عُروة بن عامر - رضي الله عنه - قال: ذُكِرَتِ الطِّيَرَةُ عِنْدَ رَسولِ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فقالَ: «أحْسَنُهَا الفَألُ. وَلاَ تَرُدُّ مُسْلِمًا فإذا رَأى أحَدُكُمْ ما يَكْرَهُ، فَليْقلْ: اللَّهُمَّ لاَ يَأتِي بِالحَسَناتِ إلاَّ أنْتَ، وَلاَ يَدْفَعُ السَّيِّئَاتِ إلاَّ أنْتَ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِكَ» حديث صحيح رواه أبو داود بإسناد صحيح.سیدنا عروہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے پاس بدشگونی کا ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں سب سے اچھی چیز نیک فال ہے، اور یہ (بدشگونی) کسی مسلمان کو (اس کے کام سے) نہیں روکتی۔ پس جب تم میں سے کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے ناپسند ہو تو یہ کہے: «اللَّهُمَّ لَا يَأْتِي بِالْحَسَنَاتِ إِلَّا أَنْتَ، وَلَا يَدْفَعُ السَّيِّئَاتِ إِلَّا أَنْتَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ» (اے اللہ! بھلائیاں صرف تو ہی لاتا ہے، اور برائیوں کو صرف تو ہی دور کرتا ہے، اور نہ (برائی سے بچنے کی) طاقت ہے اور نہ (نیکی کرنے کی) قوت مگر تیری ہی توفیق سے)۔“
(یہ حدیث صحیح ہے، اسے ابوداود نے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے)