ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1670

باب: کاہنوں، نجومیوں، عرّافوں (غیب کی خبریں بتانے والوں)، رمل والوں اور کنکریوں اور جَو وغیرہ سے فال نکالنے والوں کے پاس جانے کی ممانعت

باب النَّهي عن إتيان الكُهّان والمنجِّمين والعُرَّاف وأصحاب الرمل والطوارق بالحصى وبالشعير ونحو ذلك

حدیث نمبر: 1670
وعَنْ قَبِيصَةَ بنِ المُخَارِقِ - رضي الله عنه - قال: سمعتُ رسُولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ: «العِيَافَةُ، وَالطِّيَرَةُ، والطَّرْقُ، مِنَ الجِبْتِ». رواه أبو داود بإسناد حسن.
وقال: «الطَّرْقُ» هُوَ الزَّجْرُ: أيْ زَجْرُ الطَّيْرِ وَهُوَ أَنْ يَتَيَمَّنَ أو يَتَشَاءمَ بِطَيَرَانِهِ، فإنْ طَارَ إلَى جِهَةِ اليَمِين، تَيَمَّنَ، وإنْ طَارَ إلَى جِهَةِ اليَسَارِ، تَشَاءمَ. قال أبو داود: «والعِيَافَةُ»: الخَطُّ.
قالَ الجَوْهَريُّ في الصِّحَاحِ: الجِبْتُ كَلِمَةٌ تَقَعُ عَلَى الصَّنَمِ وَالكاهِنِ والسَّاحِرِ وَنَحْوِ ذلِكَ.
ترجمہ

سیدنا قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”عیافہ، طیرہ (بدشگونی) اور طرق، جبت (یعنی شرکیہ کاموں) میں سے ہیں۔“
(اسے ابوداود نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
اور (ابوداود نے) کہا: «الطَّرْقُ» سے مراد زجر ہے، یعنی پرندے کو اڑانا، اور وہ یہ ہے کہ اس کے اڑنے سے نیک فال یا بدشگونی لی جائے؛ اگر وہ دائیں جانب اڑے تو نیک فال لے اور اگر بائیں جانب اڑے تو بدشگونی لے۔ ابوداود نے کہا: «والعِيَافَةُ»: لکیریں کھینچنا ہے۔
جوہری نے «الصحاح» میں کہا: «الجِبْتُ» ایسا کلمہ ہے جو بت، کاہن، جادوگر اور اس جیسی چیزوں پر بولا جاتا ہے۔

وضاحت:
«الصِّحَاحِ» : (الصحاح للجوہری 1/245، مادہ: جبت)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الأمور المنهي عنها / حدیث: 1670
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, حيان بن العلاء : مجهول (التحرير : 1598) وثقه ابن حبان وحده, انوار الصحيفه، صفحه نمبر 139 , محدثین: د. ماهر الفحل: وهو حديث ضعيف
تخریج حدیث أخرجه: أحمد 3/ 477، وأبو داود (3907)، وهو حديث ضعيف.
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: كذا قال وفيه حيان بن علاء وهو مجهول وانظر (غاية المرام) (299)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ابي داود: 3907
الصحاح ١/ ٢٤٥ (جبت).

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 3907 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´رمل اور پرندہ اڑا نے کا بیان۔`
قبیصہ بن وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: " رمل، بدشگونی اور پرند اڑانا کفر کی رسموں میں سے ہے " پرندوں کو ڈانٹ کر اڑانا طرق ہے، اور «عيافة» وہ لکیریں ہیں جو زمین پر کھینچی جاتی ہیں جسے رمل کہتے ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الكهانة والتطير /حدیث: 3907]
فوائد ومسائل:
(طِیرة) کے معنی ہیں کہ پرندوں کی آوازوں یا کسی بھی پسندیدہ یا نا پسندیدہ چیز کو دیکھ کر فال یا بد فالی لینا۔
اور ظاہر ہے کہ شریعت میں ان کی کو ئی اصل نہیں ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3907 سے ماخوذ ہے۔