ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1590
باب: فخر اور سرکشی کی ممانعت
باب النهي عن الافتخار والبغي
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا قَالَ الرجُلُ: هَلَكَ النَّاسُ، فَهُوَ أَهْلَكُهُمْ». رواه مسلم.
والرواية المشهورة: «أهْلَكُهُمْ» بِرَفعِ الكاف وروي بنصبها: وذلكَ النْهيُ لِمنْ قَالَ ذَلِكَ عُجْبًا بِنَفْسِهِ، وتَصَاغُرًا للنَّاسِ، وارْتِفاعًا عَلَيْهِمْ، فَهَذَا هُوَ الحَرامُ، وَأمَّا مَنْ قَالَهُ لِما يَرَى في النَّاسِ مِنْ نَقْصٍ في أمرِ دِينِهم، وقَالَهُ تَحَزُّنًا عَلَيْهِمْ، وعَلَى الدِّينِ، فَلاَ بَأسَ بِهِ. هكَذَا فَسَّرَهُ العُلَماءُ وفَصَّلُوهُ، وَمِمَّنْ قَالَهُ مِنَ الأئِمَّةِ الأعْلامِ: مالِكُ بن أنس، وَالخَطَّابِيُّ، والحُميدِي وآخرونَ، وَقَدْ أوْضَحْتُهُ في كتاب: «الأذْكار».سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جب آدمی کہے: لوگ ہلاک ہو گئے، تو وہ خود ان میں سب سے زیادہ ہلاک ہونے والا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
مشہور روایت «أَهْلَكُهُمْ» کاف کے پیش کے ساتھ ہے، اور اسے کاف کے زبر کے ساتھ (أَهْلَكَهُمْ، یعنی اسی نے انہیں ہلاک کیا) بھی روایت کیا گیا ہے۔ یہ ممانعت اس شخص کے لیے ہے جو یہ بات خود پسندی، لوگوں کو حقیر سمجھنے اور ان پر اپنی بڑائی جتانے کے لیے کہے، تو یہی حرام ہے۔ لیکن جو شخص لوگوں کے دینی معاملات میں کمی دیکھ کر، ان پر اور دین پر غمگین ہو کر یہ بات کہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ علماء نے اس کی یہی تفسیر اور تفصیل بیان کی ہے، اور جن بڑے ائمہ نے یہ بات کہی ہے ان میں امام مالک بن انس، خطابی، حمیدی اور دیگر (علماء) شامل ہیں، اور میں نے اسے اپنی کتاب «الأذكار» میں واضح کیا ہے۔
«الخطابي» : (معالم السنن 4/122)
«الحميدي» : (الجمع بین الصحیحین 3/287، حدیث 2652)
«وآخرون» : ان میں بیہقی (الآداب: 356) اور بغوی (3565) شامل ہیں۔
«الأذكار» : (الأذکار ص 489)
معالم السنن ٤/ ١٢٢.
الجمع بين الصحيحين ٣/ ٢٨٧ (٢٦٥٢).
البيهقي في «الآداب» (٣٥٦)، والبغوي (٣٥٦٥).
: ٤٨٩.
تشریح، فوائد و مسائل
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جب تم سنو! (اور موسیٰ کی روایت میں یوں ہے، کہ جب آدمی کہے) کہ لوگ ہلاک ہو گئے تو وہی ان میں سب سے زیادہ ہلاک ہونے والا ہے ۱؎۔" ابوداؤد کہتے ہیں: مالک نے کہا: جب وہ یہ بات دینی معاملات میں لوگوں کی روش دیکھ کر رنج سے کہے تو میں اس میں کوئی مضائقہ نہیں سمجھتا، اور جب یہ بات وہ خود پر ناز کر کے اور لوگوں کو حقیر سمجھ کر کہے تو یہی وہ مکروہ و ناپسندیدہ چیز ہے، جس سے روکا گیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الأدب /حدیث: 4983]
بلاشبہ کوئی بندہ اپنے طور پر کتنا ہی صالح کیوں نہ ہو لیکن اگر شیطانی بھرے میں آکر عجب وتکبر کے پھندے میں پھنس گیا تو وہی سب سے زیادہ ہلاکت میں پڑنے والاہے، جیسے گزشتہ حدیث4901 میں گزرا ہے، لہذا بڑے اور برے بول بولنے سے ہمیشہ بچنا چاہیے۔