ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1507

باب: اولیاء کی کرامات اور ان کی فضیلت

باب كرامات الأولياء وفضلهم

حدیث نمبر: 1507
وعن جابر بن عبد الله رضي الله عنهم، قَالَ: لَمَّا حَضَرَتْ أُحُدٌ دعَانِي أَبي من اللَّيلِ فَقَالَ: مَا أُرَاني إِلاَّ مَقْتُولًا في أوْلِ مَنْ يُقْتَلُ من أصْحَابِ النَّبيِّ - صلى الله عليه وسلم - وإنِّي لا أَتْرُكُ بَعْدِي أَعَزَّ عَلَيَّ مِنْكَ غَيْرَ نَفْسِ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - وإنَّ عَلَيَّ دَيْنًا فَاقْضِ، وَاسْتَوْصِ بِأَخَوَاتِكَ خَيْرًا، فَأصْبَحْنَا، فَكَانَ أَوَّلَ قَتِيلٍ، وَدَفَنْتُ مَعَهُ آخَرَ في قَبْرِهِ، ثُمَّ لَمْ تَطِبْ نَفْسِي أَنْ أتْرُكَهُ مَعَ آخَرَ، فَاسْتَخْرَجْتُهُ بَعْدَ سِتَّةِ أشْهُرٍ، فإذا هُوَ كَيَوْمِ وَضَعْتُهُ غَيْرَ أُذنِهِ، فَجَعَلْتُهُ في قَبْرٍ عَلَى حِدَةٍ. رواه البخاري.
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب (غزوۂ) احد کا وقت آیا تو میرے والد نے مجھے رات کو بلایا اور کہا: میں اپنے آپ کو یہی دیکھتا ہوں کہ نبی کریم ﷺ کے صحابہ میں سے سب سے پہلے قتل ہونے والوں میں میں بھی قتل کیا جاؤں گا، اور میں اپنے بعد رسول اللہ ﷺ کی ذات کے سوا تم سے زیادہ کسی کو عزیز نہیں چھوڑ رہا، اور مجھ پر قرض ہے، اسے ادا کر دینا، اور اپنی بہنوں کے ساتھ بھلائی کی وصیت قبول کرنا۔ پھر صبح ہوئی تو وہ سب سے پہلے شہید ہونے والے تھے، اور میں نے ان کے ساتھ ان کی قبر میں ایک اور (شہید) کو دفن کیا، پھر میرے دل کو یہ اچھا نہ لگا کہ میں انہیں کسی دوسرے کے ساتھ (ایک قبر میں) چھوڑ دوں، چنانچہ چھ ماہ بعد میں نے انہیں (قبر سے) نکالا تو وہ (بالکل) اسی دن کی طرح تھے جس دن میں نے انہیں (قبر میں) رکھا تھا، سوائے ان کے کان کے، پھر میں نے انہیں ایک الگ قبر میں دفن کر دیا۔
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الدعوات / حدیث: 1507
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه البخاري)
تخریج حدیث أخرجه: البخاري 2/ 116 (1351).