ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1506
باب: اولیاء کی کرامات اور ان کی فضیلت
باب كرامات الأولياء وفضلهم
وعن عروة بن الزبير: أنَّ سعيد بن زيد بن عمرو بن نُفَيلٍ - رضي الله عنه - خَاصَمَتْهُ أَرْوَى بِنْتُ أوْسٍ إِلَى مَرْوَانَ بْنِ الحَكَمِ، وادَّعَتْ أنَّهُ أخَذَ شَيْئًا مِنْ أرْضِهَا، فَقَالَ سعيدٌ: أنا كُنْتُ آخُذُ شَيئًا مِنْ أرْضِهَا بَعْدَ الَّذِي سَمِعْتُ مِنْ رسول الله - صلى الله عليه وسلم!؟ قَالَ: مَاذَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ الله - صلى الله عليه وسلم؟ قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: «مَنْ أخَذَ شِبْرًا مِنَ الأرْضِ ظُلْمًا، طُوِّقَهُ إِلَى سَبْعِ أرْضِينَ» فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ: لا أسْألُكَ بَيِّنَةً بَعْدَ هَذَا، فَقَالَ سعيد: اللَّهُمَّ إنْ كَانَتْ كاذِبَةً، فَأعْمِ بَصَرَها، وَاقْتُلْهَا في أرْضِها، قَالَ: فَما ماتَتْ حَتَّى ذَهَبَ بَصَرُهَا، وَبَيْنَما هِيَ تَمْشِي في أرْضِهَا إذ وَقَعَتْ في حُفْرَةٍ فَماتَتْ. متفق عَلَيْهِ.
وفي روايةٍ لِمُسْلِمٍ عن محمد بن زيد بن عبد الله بن عُمَرَ بِمَعْنَاهُ، وأنه رآها عَمْيَاءَ تَلْتَمِسُ الجُدُرَ تقولُ: أصابَتْنِي دَعْوَةُ سَعيدٍ، وأنَّها مَرَّتْ عَلَى بِئرٍ في الدَّارِ الَّتي خَاصَمَتْهُ فِيهَا، فَوَقَعَتْ فِيهَا، وكانتْ قَبْرَها.عروہ بن زبیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ سے اروی بنت اوس نے مروان بن حکم کے پاس جھگڑا کیا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اس کی زمین کا کچھ حصہ لے لیا ہے۔ تو سیدنا سعید (رضی اللہ عنہ) نے کہا: کیا میں اس کی زمین کا کچھ حصہ لے سکتا ہوں، اس (وعید) کے بعد جو میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے!؟ (مروان نے) کہا: آپ نے رسول اللہ ﷺ سے کیا سنا ہے؟ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے ظلم سے ایک بالشت زمین بھی لی، سات زمینوں تک (کا وہ حصہ) اس کے گلے میں طوق بنا کر ڈالا جائے گا۔“ تو مروان نے ان سے کہا: اس کے بعد میں آپ سے کوئی دلیل (گواہی) نہیں مانگتا۔ پھر سیدنا سعید (رضی اللہ عنہ) نے کہا: اے اللہ! اگر یہ جھوٹی ہے تو اس کی بینائی ختم کر دے اور اسے اسی کی زمین میں موت دے۔ (راوی نے) کہا: چنانچہ وہ نہیں مری یہاں تک کہ اس کی بینائی جاتی رہی، اور ایک بار وہ اپنی زمین میں چل رہی تھی کہ اچانک ایک گڑھے میں گر پڑی اور مر گئی۔
(متفق علیہ)
اور مسلم کی ایک روایت میں محمد بن زید بن عبداللہ بن عمر سے اسی مفہوم کی (روایت) ہے، اور یہ کہ انہوں نے اسے اندھی حالت میں دیواریں ٹٹولتے ہوئے دیکھا، وہ کہتی تھی: مجھے سعید کی بددعا لگ گئی۔ اور یہ کہ وہ اس گھر میں ایک کنویں کے پاس سے گزری جس کے بارے میں اس نے ان سے جھگڑا کیا تھا، تو اس میں گر پڑی، اور وہی (کنواں) اس کی قبر بن گیا۔
تشریح، فوائد و مسائل
جس نے بالشت بھر زمین بھی چھینی تو ساتوں طبقوں تک گویا اس کو چھینا۔
اس لیے قیامت کے دن ان سب کا طوق اس کے گلے میں ہوگا۔
دوسری روایت میں ہے کہ وہ سب مٹی اٹھا کر لانے کا اس کو حکم دیا جائے گا۔
بعض نے کہا طوق پہنانے کا مطلب یہ ہے کہ ساتوں طبقوں تک اس میں دھنسا دیا جائے گا۔
حدیث سے بعض نے یہ نکالا کہ زمینیں سات ہیں جیسے آسمان سات ہیں۔
(وحیدی)
1۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے ان احادیث سے ﴿وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ﴾ کی تفسیر کی ہے کہ آسمانوں کی طرح زمین کے بھی سات طبقات ہیں اور وہ آسمانوں کی طرح ایک دوسرے کے اوپر ہیں۔
2۔
تیسری حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ لوگ جاہلیت میں محرم کو صفر تک مؤخر کر دیتے تھے۔
قرآن کریم نے ان کے اس عمل کو نسیئی سے تعبیر کیا ہے وہ تقدیم و تاخیر اس لیے کرتے تھے کہ اس مہینے میں جنگ اور لوٹ مار کر سکیں اس لیے وہ محرم کو صفر بنا لیتے۔
وہ ہر سال اسی طرح کرتے اور محرم کو دوسرے مہینے کی طرف منتقل کرتے رہتے حتی کہ وہ اپنے مخصوص وقت میں گھوم آتا جس سے وہ اسے آگے لے گئے تھے۔
الغرض رسول اللہ ﷺ کے حج کے موقع پر مہینے اسی حالت کی طرف لوٹ آئے تھے جس حالت میں اللہ تعالیٰ نے انھیں ترتیب دیا تھا۔
اور حج ذوالحجہ میں ہوا جو اس کا وقت ہے جبکہ حضرت ابو بکر ؓ کا اس سے پہلے حج ذوالقعدہ میں ہوا تھا۔
واللہ أعلم الغرض نص قرآنی سے سات آسمانوں اور انھی کی طرح سات زمینوں کا وجود ثابت ہوا۔
جو ان کا انکار کرتا ہے وہ گویا قرآن کا انکار کرتا ہے۔
اب سات آسمانوں اور سات زمینوں کی کھوج لگانا انسانی اختیارات سے تجاوز کرنا ہے۔
اس حدیث سے علماء نے یہ بھی استنباط کیا ہے کہ زمین کا مالک، اس کے انتہائی نچلے حصہ کا بھی مالک ہے اور اس کی اجازت کے بغیر، اس کے نچلے حصہ سے دوسرا فائدہ نہیں اٹھا سکتا، اور اگر اس کی زمین سے کوئی گیس، تیل یا کان نکالتی ہے، تو وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
(2)
حضرت سعید نے بددعا کی تھی کہ وہ اندھی ہو کر، گھر کے کنویں میں گرے اور وہی اس کی قبر بنے، اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمائی اور وہ عشرہ مبشرہ میں سے تھے۔
اقتطع: غصب کر لیا، ناجائز طور پر قبضہ کر لیا۔
فوائد ومسائل: (1)
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ زمینیں سات ہیں، اور ان کا طوق بنانا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اوپر نیچے ہیں، اور قرآن مجید کی آیت ﴿وَمِنَ الْأَرْضِ مِثْلَهُنَّ﴾ زمینیں بھی (آسمانوں)
جتنی ہیں، اس کا مؤید ہے، لیکن اس کی ہئیت و کیفیت کو پوری طرح قرآن و حدیث میں بیان نہیں کیا گیا، اصل مقصد یہاں ظلم و زیادتی سے ڈرانا اور باز رکھنا ہے کہ معمولی ظلم کے نتائج بھی انتہائی سنگین نکلیں گے۔
(2)
اس حدیث کی تشریح اور توجیہ میں علماء کے مندرجہ ذیل اقوال ہیں۔
(ا)
زمین غصب کرنے والے کو اس چیز کا مکلف ٹھہرا دیا جائے گا کہ اس نے جتنی زمین غصب کی تھی، اتنی زمین، ساتوں زمینوں تک اٹھا کر میدان محشر میں لائے گا، لیکن وہ یہ کام نہیں کر سکے گا، اور یہ ذمہ داری اس کے گلے کا ہار بن جائے گی۔
(ب)
اس شخص کو اتنی زمین، میدان محشر تک لانے کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا، اور اس کے لیے اس کی گردن کو وسیع کر کے، اتنی مٹی کو اس کے گلے میں طوق بنا کر ڈال دیا جائے گا۔
(ج)
اس شخص کو سات زمینوں تک زمین میں دھنسا دیا جائے گا، اور اس طرح ساری زمین اس کے گلے کا طوق ہو گی، (اس شخص کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکم ہو گا کہ اتنی زمین گلے کا طوق بنا، لیکن یہ کام کر نہیں سکے گا، اس طرح وہ مسلسل عذاب میں مبتلا رہے گا۔
) (ط)
اس ظلم کا گناہ، اس کے گلے کا ہار ہو گا، وہ اس سے چھٹکارا نہیں حاصل کر سکے گا۔
(فتح الباری، ج 5، ص 130۔
دارالسلام)
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، زمین پر ملکیت ہو سکتی ہے، اور دوسرا اس پر غاصبانہ قبضہ کر سکتا ہے، جس کی سزا انتہائی سنگین ہے۔
اس حدیث سے علماء نے یہ بھی استنباط کیا ہے کہ زمین کا مالک، اس کے انتہائی نچلے حصہ کا بھی مالک ہے اور اس کی اجازت کے بغیر، اس کے نچلے حصہ سے دوسرا فائدہ نہیں اٹھا سکتا، اور اگر اس کی زمین سے کوئی گیس، تیل یا کان نکالتی ہے، تو وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
(2)
حضرت سعید نے بددعا کی تھی کہ وہ اندھی ہو کر، گھر کے کنویں میں گرے اور وہی اس کی قبر بنے، اللہ تعالیٰ نے ان کی دعا قبول فرمائی اور وہ عشرہ مبشرہ میں سے تھے۔