ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1497

باب: دعا سے متعلق چند مسائل

باب في مسائل من الدعاء

حدیث نمبر: 1497
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «لا تَدْعُوا عَلَى أَنْفُسِكُمْ؛ وَلاَ تَدعُوا عَلَى أوْلادِكُمْ، وَلاَ تَدْعُوا عَلَى أموَالِكُمْ، لا تُوافِقُوا مِنَ اللهِ سَاعَةً يُسألُ فِيهَا عَطَاءً فَيَسْتَجِيبَ لَكُمْ». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے آپ کو بددعا نہ دو، اپنی اولاد کو بددعا نہ دو اور اپنے مالوں کو بددعا نہ دو، (ایسا نہ ہو کہ) تم اللہ کی طرف سے ایسی گھڑی پا لو جس میں (اللہ سے) جو کچھ مانگا جائے وہ عطا کر دیا جاتا ہے، تو وہ تمہاری (بددعا) قبول کر لے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الدعوات / حدیث: 1497
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 8/ 233 (3009).