ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1496

باب: دعا سے متعلق چند مسائل

باب في مسائل من الدعاء

حدیث نمبر: 1496
وعن أسَامة بن زيد رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَنْ صُنِعَ إِلَيْهِ مَعْرُوفٌ، فَقَالَ لِفاعِلهِ: جَزَاكَ اللهُ خَيرًا، فَقَدْ أبْلَغَ فِي الثَّنَاءِ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».
ترجمہ

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص کے ساتھ کوئی بھلائی کی جائے اور وہ بھلائی کرنے والے سے کہے: «جَزَاكَ اللهُ خَيْرًا» (اللہ تجھے بہتر بدلہ دے) تو اس نے تعریف (اور شکریے) کا حق پوری طرح ادا کر دیا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الدعوات / حدیث: 1496
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، المشكاة (3024) ، التعليق الرغيب (2 / 55) ، الروض النضير (8) (الترمذي 2035) , شیخ زبیر علی زئی: (2035) إسناده ضعيف, سليمان التيمي مدلس وعنعن (د 1488) ولبعض الحديث شواھد . فائدة: أثر عبد الملك بن عبد العزيز بن جريح : سنده حسن .
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (2035)، وقال: «حديث جيد غريب».
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 2035 | معجم صغير للطبراني: 745 | بلوغ المرام: 1179

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 2035 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´احسان کے بدلے تعریف کرنے کا بیان۔`
اسامہ بن زید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس شخص کے ساتھ کوئی بھلائی کی گئی اور اس نے بھلائی کرنے والے سے «جزاك الله خيراً» " اللہ تعالیٰ تم کو بہتر بدلا دے " کہا، اس نے اس کی پوری پوری تعریف کر دی " ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البر والصلة/حدیث: 2035]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یعنی کسی پرا حسان کیاگیا ہو، اس نے اپنے محسن کے لیے (جزاك الله خيرا) کہا تو اس احسان کا اس نے پوراپورا شکریہ ادا کردیا۔
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 2035 سے ماخوذ ہے۔

موضوع سے متعلق حدیث: بلوغ المرام / حدیث: 1179 کی شرح از الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری ✍️
´(قسموں اور نذروں کے متعلق احادیث)`
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ جس کسی سے نیکی اور اچھا برتاؤ کیا جائے اور وہ اس کرنے والے سے کہے کہ «جزاك الله خيرا» اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر سے نوازے تو اس نے اس کا پورا حق شکریہ ادا کر دیا۔ " اس کو ترمذی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے صحیح کہا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1179»
تخریج:
«أخرجه الترمذي، البر والصلة، باب ما جاء في الثناء بالمعروف، حديث:2035، وقال: حسن، وابن حبان (الإحسان):5 /174، حديث:3404.»
تشریح: سبل السلام میں ہے کہ اس حدیث کو یہاں ذکر کرنا کِتَابُ الْأَیْمَانِ وَالنُّذُور کے ساتھ کچھ مناسبت نہیں رکھتا۔
دراصل اس کا محل کتاب الجامع ‘ باب الأدب ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
درج بالا اقتباس بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1179 سے ماخوذ ہے۔