ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1492

باب: دعا کا حکم، اس کی فضیلت اور نبی کریم ﷺ کی کچھ دعاؤں کا بیان

باب الأمر بالدعاء وفضله وبيان جمل من أدعيته صلى الله عليه وسلم

حدیث نمبر: 1492
وعن أَبي أُمَامَةَ - رضي الله عنه - قَالَ: دعا رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم - بدُعاءٍ كَثيرٍ، لَمْ نَحْفَظْ مِنْهُ شَيْئًا؛ قُلْنَا: يَا رسول الله، دَعَوْتَ بِدُعاءٍ كَثِيرٍ لَمْ نَحْفَظْ مِنْهُ شَيْئًا، فَقَالَ: «ألا أدُلُّكُمْ عَلَى مَا يَجْمَعُ ذَلِكَ كُلَّهُ؟ تقول: اللَّهُمَّ إنِّي أسَألُكَ مِنْ خَيْر مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ محمَّدٌ - صلى الله عليه وسلم؛ وأَعوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا استَعَاذَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ - صلى الله عليه وسلم - وأنتَ المُسْتَعانُ، وَعَليْكَ البَلاَغُ، وَلاَ حَولَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ باللهِ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
ترجمہ

سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے بہت سی دعائیں کیں، ہم ان میں سے کچھ بھی یاد نہ رکھ سکے۔ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! آپ نے بہت سی دعائیں کیں، ہم ان میں سے کچھ بھی یاد نہ رکھ سکے۔ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی (دعا) نہ بتاؤں جو ان سب کو جامع ہو؟ تم کہو: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ ﷺ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّدٌ ﷺ، وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ، وَعَلَيْكَ الْبَلَاغُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» (اے اللہ! میں تجھ سے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس کا سوال تجھ سے تیرے نبی محمد ﷺ نے کیا، اور اس برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس سے تیرے نبی محمد ﷺ نے پناہ مانگی۔ تو ہی وہ ہے جس سے مدد مانگی جاتی ہے، اور (مقصود تک) پہنچانا تیرے ہی ذمے ہے، اور اللہ کی توفیق کے بغیر نہ (گناہ سے) بچنے کی طاقت ہے اور نہ (نیکی کی) قوت۔)“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الدعوات / حدیث: 1492
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف، الضعيفة (3356) // ضعيف الجامع الصغير (2165) // (الترمذي 3521) , شیخ زبیر علی زئی: (3521) إسناده ضعيف, ليث ضعيف (تقدم:218) و عبدالرحمن بن سابط لم يسمع من أبى أمامة رضى الله عنه ، انظر حديث :3499
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (3521)، وقال: «حديث حسن غريب» على أنَّ الحديث ضعيف.
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3521 | معجم صغير للطبراني: 984

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3521 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´باب:۔۔۔`
ابوامامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بہت ساری دعائیں کیں، مگر مجھے ان میں سے کوئی دعا یاد نہ رہی، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! دعائیں تو آپ نے بہت سی کیں مگر میں کوئی دعا یاد نہ رکھ سکا، آپ نے فرمایا: " کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتا دوں جو ان سب چیزوں (دعاؤں) کی جامع ہو، کہو: «اللهم إنا نسألك من خير ما سألك منه نبيك محمد صلى الله عليه وسلم ونعوذ بك من شر ما استعاذ منه نبيك محمد صلى الله عليه وسلم وأنت المستعان وعليك البلاغ ولا حول ولا قوة إلا بالله» " اے اللہ! ہم تجھ سے وہ بھلائی (خیر) مانگتے ہیں جو تجھ سے تیرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسل۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3521]
اردو حاشہ:
1؎: اے اللہ! ہم تجھ سے وہ بھلائی (خیر) مانگتے ہیں جو تجھ سے تیرے نبی محمد ﷺ نے مانگی ہے اور ہم تیری پناہ چاہتے ہیں اس شر (برائی) سے جس سے تیرے نبی محمد ﷺ نے پناہ مانگی ہے، توہی مدد گارہے، اور تیرے ہی اختیار میں ہے (خیر وشر کا) پہچاننا، اور گناہ سے بچنے کی طاقت اور عبادت کرنے کی قوت اللہ کے سہارے کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
نوٹ:
(سندمیں لیث بن ابی سلیم ضعیف راوی ہیں)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3521 سے ماخوذ ہے۔