ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1491

باب: دعا کا حکم، اس کی فضیلت اور نبی کریم ﷺ کی کچھ دعاؤں کا بیان

باب الأمر بالدعاء وفضله وبيان جمل من أدعيته صلى الله عليه وسلم

حدیث نمبر: 1491
وعن أنس - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسُولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «ألِظُّوا بـ (يَاذا الجَلاَلِ والإكْرامِ)». رواه الترمذي، ورواه النسائي من رواية ربيعة بن عامِرٍ الصحابي، قَالَ الحاكم: «حديث صحيح الإسناد».
«ألِظُّوا»: بكسر اللام وتشديد الظاء المعجمة، معناه: الزَمُوا هذِهِ الدَّعْوَةَ وأَكْثِرُوا مِنْهَا.
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”«يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ» (اے جلال اور اکرام والے!) کو لازم پکڑ لو۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے، اور نسائی نے اسے صحابی سیدنا ربیعہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی روایت سے بیان کیا ہے، حاکم نے کہا ہے: یہ حدیث صحیح الاسناد ہے)
«أَلِظُّوا»: لام کے کسرہ اور ظائے معجمہ کی تشدید کے ساتھ ہے، اس کا معنی ہے: اس دعا کو لازم پکڑو اور اسے کثرت سے پڑھا کرو۔

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الدعوات / حدیث: 1491
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح، الصحيحة (1536) (الترمذي 3525)
تخریج حدیث أخرجه: الترمذي (3525) عن أنس. وأخرجه: النسائي في «الكبرى» (7716)، والحاكم 1/ 498 - 499 عن ربيعة.
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : سنن ترمذي: 3524 | سنن ترمذي: 3525

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 3524 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´دکھ تکلیف کے وقت دعا پڑھنے کا باب۔`
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کوئی کام سخت تکلیف و پریشانی میں ڈال دیتا تو آپ یہ دعا پڑھتے: «يا حي يا قيوم برحمتك أستغيث» " اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں۔‏‏‏‏" [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3524]
اردو حاشہ:
وضاحت: 1؎:
 اے زندہ اور ہمیشہ رہنے والے! تیری رحمت کے وسیلے سے تیری مدد چاہتا ہوں۔

نوٹ:
1۔
(سند میں یزید بن ابان الرقاشی ضعیف راوی ہیں، لیکن متابعات کی بنا پر یہ حدیث حسن لغیرہ ہے، دیکھیے (الکلم الطیب رقم:118)

نوٹ:
2۔
(متابعات کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کے راوی ’’یزید بن ابان رقاشی‘‘ ضعیف ہیں، ملاحظہ ہو(صحیحہ رقم: 1536، اور اگلی سند)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3524 سے ماخوذ ہے۔