ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1458
باب: سوتے وقت کیا کہے
باب مَا يقوله عِنْدَ النوم
قَالَ الله تَعَالَى: ﴿إنَّ في خَلْقِ السَّماوَاتِ والأَرْضِ وَاخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ لآيَاتٍ لأُولِي الأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِهمْ وَيَتَفَكَّرُونَ في خَلْقِ السَّمَاواتِ وَالأَرْضِ﴾ [آل عمران: ١٩٠ - ١٩١] الآيات.اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”بے شک آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں اور رات اور دن کے بدلنے میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں، جو کھڑے اور بیٹھے اور اپنے پہلوؤں پر (لیٹے ہوئے) اللہ کا ذکر کرتے ہیں اور آسمانوں اور زمین کی پیدائش میں غور و فکر کرتے ہیں۔“ (سورۃ آل عمران: 190-191) اور (اس کے بعد کی) آیات۔
وعن حُذَيْفَةَ، وأبي ذرٍّ رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - كَانَ إِذَا أَوَى إِلَى فِراشِهِ، قَالَ: «بِاسْمِكَ اللَّهُمَّ أَحْيَا وأَمُوتُ». رواه البخاري.سیدنا حذیفہ اور سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنے بستر پر تشریف لے جاتے تو فرماتے: ”«بِاسْمِكَ اللّٰهُمَّ أَحْيَا وَأَمُوتُ» (اے اللہ! تیرے ہی نام کے ساتھ میں جیتا ہوں اور مرتا ہوں)۔“
(اسے بخاری نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
(1)
بدن سے روح کا تعلق ختم ہونے کا نام موت ہے۔
یہ انقطاع کبھی صرف ظاہری طور پر ہوتا ہے جیسا کہ نیند کی حالت، اسی مناسبت کی وجہ سے نیند کوموت کا ساتھی کہا جاتا ہے اور کبھی یہ انقطاع ظاہری اور باطنی دونوں طرح سے ہوتا ہے، یہ معروف موت ہے۔
مذکورہ حدیث میں موت کا اطلاق نیند کی حالت پر کیا گیا ہے۔
(فتح الباري: 137/11) (2)
حدیث کے آخر میں امام بخاری رحمہ اللہ نے نشور کی مناسبت سے قرآن کریم کے ایک لفظ کی لغوی تشریح کی ہے۔