ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1346
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
حدیث نمبر: 1346
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم، عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «قَفْلَةٌ كَغَزْوَةٍ». رواه أَبُو داود بإسنادٍ جيدٍ.
«القَفْلَةُ»: الرُّجُوعُ، وَالمراد: الرُّجُوعُ مِنَ الغَزْوِ بَعدَ فَرَاغِهِ؛ ومعناه: أنه يُثَابُ في رُجُوعِهِ بعد فَرَاغِهِ مِنَ الغَزْوِ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”(جہاد سے) لوٹنا (بھی ثواب میں) جہاد کی طرح ہے۔“
(اسے ابوداود نے جید سند کے ساتھ روایت کیا ہے)
«القَفْلَةُ»: لوٹنا، اور مراد جہاد سے فارغ ہونے کے بعد اس سے واپس لوٹنا ہے؛ اور اس کا معنی یہ ہے کہ جہاد سے فارغ ہونے کے بعد اس کے لوٹنے پر بھی اسے ثواب دیا جاتا ہے۔
وضاحت:
(امام نووی رحمہ اللہ کی یہ وضاحت) دیکھیے: (معالم السنن للخطابی 2/205)
انظر: معالم السنن للخطابي ٢/ ٢٠٥.
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 2487 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´جہاد سے (فارغ ہو کر) لوٹنے کی فضیلت کا بیان۔`
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جہاد سے لوٹنا (ثواب میں) جہاد ہی کی طرح ہے ۱؎۔" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2487]
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جہاد سے لوٹنا (ثواب میں) جہاد ہی کی طرح ہے ۱؎۔" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2487]
فوائد ومسائل:
مجاہد کے تمام اعمال ا س کے لئے اللہ تعالیٰ کے ہاں تقرب اور رفع درجات کا باعث ہوتے ہیں۔
جہاد سے واپسی کے بعد مجاہد جہاد ہی کی تیاری کرتا۔
مذید قوت وسائل فراہم کرتا اور اہل خانہ کی خبر گیری کرتا ہے۔
اس لئے اس کی واپسی بھی جہاد ہی کی طرح اجرو ثواب کی حامل ہے۔

درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2487 سے ماخوذ ہے۔