ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1344

باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت

باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة

حدیث نمبر: 1344
وعن عبد الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم، قَالَ: قَالَ رسولُ الله - صلى الله عليه وسلم: «مَا مِنْ غَازِيَةٍ، أَوْ سَرِيّةٍ تَغْزُو، فَتَغْنَمُ وَتَسْلَمُ، إِلاَّ كَانُوا قَدْ تَعَجَّلُوا ثُلُثَيْ أُجُورهُمْ، وَمَا مِنْ غَازِيَةٍ أَوْ سَرِيّةٍ تُخْفِقُ وَتُصَابُ إِلاَّ تَمَّ لَهُمْ أجُورهُمْ». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو لشکر یا دستہ بھی جہاد کرتا ہے، پھر غنیمت حاصل کرتا ہے اور سلامت رہتا ہے، تو وہ اپنے اجر کا دو تہائی (دنیا ہی میں) جلد حاصل کر لیتے ہیں، اور جو لشکر یا دستہ (غنیمت سے) محروم رہتا ہے اور (زخموں اور شہادت کی) مصیبت سے دوچار ہوتا ہے تو ان کے لیے ان کا پورا اجر ہوتا ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1344
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 48 (1906) (154).