ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1340
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
حدیث نمبر: 1340
وعن أَبي أُمَامَة - رضي الله عنه - عن النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «مَنْ صَامَ يَوْمًا في سَبيلِ اللهِ جَعَلَ اللهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ النَّارِ خَنْدَقًا كما بَيْنَ السَّمَاءِ والأَرْضِ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جس نے اللہ کی راہ میں ایک دن روزہ رکھا، اللہ اس کے اور جہنم کے درمیان ایک خندق بنا دیتا ہے جتنا آسمان اور زمین کے درمیان (فاصلہ) ہے۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: سنن ترمذي / حدیث: 1624 کی شرح از ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی ✍️
´دوران جہاد روزہ رکھنے کی فضیلت کا بیان۔`
ابوامامہ باہلی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جہاد میں جو شخص ایک دن روزہ رکھے گا اللہ تعالیٰ اس کے اور آگ کے درمیان اسی طرح کی ایک خندق بنا دے گا جیسی زمین و آسمان کے درمیان ہے۔" یہ حدیث ابوامامہ کی روایت سے غریب ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل الجهاد/حدیث: 1624]

اردو حاشہ:
نوٹ:
(شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن صحیح ہے، ورنہ ’’ولید‘‘ اور ان کے شیخ میں قدرے کلام ہے، دیکھیے الصحیحۃ رقم: 563)
نوٹ:
(شواہد کی بنا پر یہ حدیث حسن صحیح ہے، ورنہ ’’ولید‘‘ اور ان کے شیخ میں قدرے کلام ہے، دیکھیے الصحیحۃ رقم: 563)
درج بالا اقتباس سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1624 سے ماخوذ ہے۔