ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1331

باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت

باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة

حدیث نمبر: 1331
وعن أَبي مسعود - رضي الله عنه - قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النبيِّ - صلى الله عليه وسلم - بِنَاقةٍ مَخْطُومَةٍ، فَقَالَ: هذِهِ في سَبيلِ اللهِ، فَقَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «لَكَ بِهَا يَوْمَ القِيَامَةِ سَبْعُمائَةِ نَاقَةٍ كُلُّهَا مَخْطُومَةٌ». رواه مسلم.
ترجمہ

سیدنا ابومسعود (انصاری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ایک آدمی نکیل ڈالی ہوئی ایک اونٹنی لے کر نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور کہا: یہ اللہ کی راہ میں (وقف) ہے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہیں اس کے بدلے قیامت کے دن سات سو اونٹنیاں ملیں گی، سب کی سب نکیل ڈالی ہوئی۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1331
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 41 (1892) (132).