ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1312

باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت

باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة

حدیث نمبر: 1312
وعن عبدِ الله بن عمرو بن العاص رضي الله عنهم: أنَّ رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «يَغْفِرُ اللهُ لِلْشَّهِيدِ كُلَّ شَيْءٍ إِلاَّ الدَّيْنَ». رواه مسلم.
وفي روايةٍ له: «القَتْلُ في سبيلِ اللهِ يُكَفِّرُ كُلَّ شيءٍ إلاَّ الدَّيْن».
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ شہید کا ہر گناہ معاف کر دیتا ہے سوائے قرض کے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”اللہ کی راہ میں قتل ہونا ہر چیز کا کفارہ بن جاتا ہے سوائے قرض کے۔“

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الجهاد / حدیث: 1312
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 6/ 38 (1886) (119) و(120).