ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1309
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
وعن أَبي سعيد الخدري - رضي الله عنه: أنَّ رسول الله - صلى الله عليه وسلم - بَعَثَ إِلَى بَنِي لَحْيَانَ، فَقَالَ: «لِيَنْبَعِثْ مِنْ كُلِّ رَجُلَيْنِ أحَدُهُمَا، وَالأجْرُ بَيْنَهُمَا». رواه مسلم.
وفي روايةٍ لَهُ: «لِيَخْرُجَ مِنْ كُلِّ رَجُلَيْنِ رَجُلٌ» ثُمَّ قَالَ للقاعد: «أيُّكُمْ خَلَفَ الخَارِجَ في أهْلِهِ وَمَالِهِ بِخيْرٍ كَانَ لَهُ مِثْلُ نِصْفِ أجْرِ الخَارِجِ».سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بنو لحیان کی طرف (ایک لشکر) بھیجا اور فرمایا: ”ہر دو آدمیوں میں سے ایک (جہاد کے لیے) نکلے، اور اجر دونوں کے درمیان (مشترک) ہوگا۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”ہر دو آدمیوں میں سے ایک آدمی نکلے۔“ پھر آپ ﷺ نے پیچھے رہنے والے سے فرمایا: ”تم میں سے جو کوئی (جہاد کے لیے) نکلنے والے کے گھر والوں اور اس کے مال کی بھلائی کے ساتھ دیکھ بھال کرے گا، اسے نکلنے والے کے اجر کا آدھا ملے گا۔“
تشریح، فوائد و مسائل
تو اس کی نیابت بالخیر کرنے والے کو اصل اجر کا نصف کے برابر ملتا ہے اور اضافہ یا تضعیف تو صرف بالفعل حصہ لینے والے کے لیے ہے۔
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو لحیان کی طرف ایک لشکر بھیجا اور فرمایا: " ہر دو آدمی میں سے ایک آدمی نکل کھڑا ہو "، اور پھر خانہ نشینوں سے فرمایا: " تم میں جو کوئی مجاہد کے اہل و عیال اور مال کی اچھی طرح خبرگیری کرے گا تو اسے جہاد کے لیے نکلنے والے کا نصف ثواب ملے گا۔" [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2510]
مذکورہ بالا حدیث سے یہ سمجھا گیا ہے کہ جو شخص مجاہد کے اہل خانہ کی عمدہ طور سے خبر گیری کرے تو ا س کو بھی مجاہد کی طرح پورا ثواب ملتا ہے۔
اور اس دوسری حدیث میں آدھے ثواب کا ذکر آیا ہے۔
تو ان میں تطبیق اس طرح ہے۔
حافظ ابن حجر فرماتے ہیں۔
اگر ان دونوں افراد کے مجموعی ثواب کو آدھا آدھا کیا جائے تو دونوں کےلئے برابر ہوجاتا ہے۔
اور اس طرح تعارض نہیں رہتا۔
مگر راقم مترجم کا خیال ہے۔
کہ اگر پیچھے رہنے والے نے اس رکنے کے عمل کو ترجیح دی ہو تو اسے آدھا ثواب ملے گا۔
لیکن اگر یہ دونوں ہی قتال میں شریک ہونے کے شائق ہوں اورامیر کسی ایک کو قتال کے لئے منتخب کرے۔
اور دوسرے کو اس کے اہل خانہ کی خدمت کا پابند کرے۔
تو اس طرح یہ دونوں ہی ثواب میں برابر ہوں گے۔
واللہ اعلم