ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1307
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
حدیث نمبر: 1307
وعن أَبي أُمَامَة - رضي الله عنه - قَالَ: قَالَ رسول الله - صلى الله عليه وسلم: «أفْضَلُ الصَّدَقَاتِ ظِلُّ فُسْطَاطٍ في سَبِيلِ اللهِ وَمَنيحَةُ خَادِمٍ في سَبِيلِ اللهِ، أَوْ طَرُوقَةُ فَحلٍ في سَبِيلِ اللهِ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن صحيح».ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سب سے افضل صدقے یہ ہیں: اللہ کی راہ میں خیمے کا سایہ (مہیا کرنا)، اللہ کی راہ میں کوئی خادم عطیہ کر دینا، یا اللہ کی راہ میں جفتی کے قابل (جوان) اونٹنی دے دینا۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن صحیح ہے)