ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1297
باب: جہاد کی فرضیت اور (اللہ کی راہ میں) صبح و شام نکلنے کی فضیلت
باب وجوب الجهاد وفضل الغدوة والروحة
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: مَرَّ رَجُلٌ مِنْ أصْحَابِ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم - بِشِعبٍ فِيهِ عُيَيْنَةٌ مِنْ مَاءٍ عَذْبَة، فَأعْجَبَتْهُ، فَقَالَ: لَو اعْتَزَلْتُ النَّاسَ فَأقَمْتُ في هَذَا الشِّعْبِ، وَلَنْ أفْعَلَ حَتَّى أسْتَأْذِنَ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - فذكَرَ ذَلِكَ لرسول الله - صلى الله عليه وسلم - فَقَالَ: «لاَ تَفعلْ؛ فَإنَّ مُقامَ أَحَدِكُمْ في سَبيلِ اللهِ أفْضَلُ مِنْ صَلاَتِهِ في بَيْتِهِ سَبْعِينَ عَامًا، أَلاَ تُحِبُّونَ أَنْ يَغْفِرَ الله لَكُمْ، وَيُدْخِلَكُمُ الجَنَّةَ؟ أُغْزُوا في سَبيلِ الله، من قَاتَلَ في سَبِيلِ اللهِ فُوَاقَ نَاقَةٍ وَجَبَتْ لَهُ الجَنَّةُ». رواه الترمذي، وقال: «حديث حسن».
وَ«الفُوَاقُ»: مَا بَيْنَ الحَلْبَتَيْنِ.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے صحابہ میں سے ایک آدمی ایک گھاٹی سے گزرا جس میں میٹھے پانی کا ایک چھوٹا سا چشمہ تھا، وہ اسے اچھا لگا، تو اس نے کہا: کاش میں لوگوں سے الگ ہو کر اس گھاٹی میں رہائش اختیار کر لوں، اور میں ایسا ہرگز نہیں کروں گا جب تک رسول اللہ ﷺ سے اجازت نہ لے لوں۔ چنانچہ اس نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے ذکر کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ایسا نہ کرو، کیونکہ تم میں سے کسی کا اللہ کی راہ میں (ڈٹ کر) کھڑا ہونا اس کے اپنے گھر میں ستر سال نماز پڑھنے سے افضل ہے، کیا تم پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہیں بخش دے اور تمہیں جنت میں داخل کر دے؟ اللہ کی راہ میں جہاد کرو، جو اللہ کی راہ میں اونٹنی کے دو بار دودھ دوہنے کے درمیانی وقفے کے برابر (بھی) لڑا، اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“
(اسے ترمذی نے روایت کیا ہے اور کہا ہے: یہ حدیث حسن ہے)
«الفُوَاقُ»: دو مرتبہ دودھ دوہنے کا درمیانی وقفہ۔