ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1179
باب: قیام اللیل (تہجد) کی فضیلت
باب فضل قيام الليل
حدیث نمبر: 1179
وعن أَبي هريرة - رضي الله عنه: أنَّ النبيَّ - صلى الله عليه وسلم - قَالَ: «إِذَا قَامَ أحَدُكُمْ مِنَ اللَّيْلِ فَلْيَفْتَتِحِ الصَّلاَةَ بركْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی رات کو (تہجد کے لیے) اٹھے تو نماز کا آغاز دو ہلکی رکعتوں سے کرے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
موضوع سے متعلق حدیث: مسند الحميدي / حدیث: 1015 کی شرح از محمد ابراہیم بن بشیر ✍️
1015- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: "جب کوئی شخص رات کے وقت بیدار ہو، تواسے دومختصر رکعات ادا کرلینی چاہئیں جس کے ذریعے وہ اپنی نماز کاآغاز کرے۔" [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1015]
فائدہ:
نماز تہجد کی پہلی دو رکعات ہلکی پڑھنی چاہیے، یہ بعض اوقات پر محمول ہے، اور بعض دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی پہلی دو رکعات زیادہ لمبی پڑھتے تھے۔ [صحيح مسلم: 763، 1792]
نماز تہجد کی پہلی دو رکعات ہلکی پڑھنی چاہیے، یہ بعض اوقات پر محمول ہے، اور بعض دفعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تہجد کی پہلی دو رکعات زیادہ لمبی پڑھتے تھے۔ [صحيح مسلم: 763، 1792]
درج بالا اقتباس مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1014 سے ماخوذ ہے۔