ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1178
باب: قیام اللیل (تہجد) کی فضیلت
باب فضل قيام الليل
حدیث نمبر: 1178
وعن جابر - رضي الله عنه - قَالَ: سَمِعْتُ رسولَ اللهِ - صلى الله عليه وسلم - يقول: «إنَّ في اللَّيْلِ لَسَاعَةً، لاَ يُوَافِقُهَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ يَسْألُ الله تَعَالَى خَيْرًا مِنْ أمْرِ الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ، إِلاَّ أعْطَاهُ إيَّاهُ، وَذَلِكَ كُلَّ لَيْلَةٍ». رواه مسلم.ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک رات میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ کوئی مسلمان آدمی اسے اس حال میں پا لے کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دنیا اور آخرت کے معاملے کی کوئی بھلائی مانگ رہا ہو تو اللہ اسے وہ ضرور عطا فرما دیتا ہے، اور یہ (گھڑی) ہر رات ہوتی ہے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)