ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1150

باب: جمعہ کے دن کی فضیلت، جمعہ کا وجوب، اس کے لیے غسل کرنا، خوشبو لگانا اور جلدی جانا، جمعہ کے دن دعا کرنا اور نبی کریم ﷺ پر درود بھیجنا، اور اس میں قبولیت کی گھڑی کا بیان، اور جمعہ کے بعد کثرت سے اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کا استحباب

باب فضل يوم الجمعة ووجوبها والاغتسال لَهَا والطّيب والتبكير إِلَيْهَا والدعاء يوم الجمعة والصلاة عَلَى النبي - صلى الله عليه وسلم - وفِيهِ بيان ساعة الإجابة واستحباب إكثار ذكر الله تعالى بعد الجمعة

حدیث نمبر: 1150
وعنه، وعن ابن عمر - رضي الله عنهما: أنهما سَمعَا رسولَ الله - صلى الله عليه وسلم - يقولُ عَلَى أعْوَادِ مِنْبَرِهِ: «لَيَنْتَهِيَنَّ أقْوَامٌ عَنْ وَدْعِهِمُ الجُمُعَاتِ أَوْ لَيَخْتِمَنَّ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ ثُمَّ لَيَكُونَنَّ مِنَ الغَافِلِينَ». رواه مسلم.
ترجمہ

انہی (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ) اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان دونوں نے رسول اللہ ﷺ کو اپنے منبر کی لکڑیوں پر (کھڑے ہو کر) فرماتے ہوئے سنا: ”لوگ جمعے چھوڑنے سے ضرور باز آ جائیں، ورنہ اللہ ان کے دلوں پر مہر لگا دے گا، پھر وہ ضرور غافلوں میں سے ہو جائیں گے۔“
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)

وضاحت:
«وَدْعِهِمُ» : امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: «ودعهم» یعنی ان کا چھوڑنا، اور «ختم» (مہر لگانے) کا معنی ٹھپا لگانا اور ڈھانپ دینا ہے، اللہ تعالیٰ کے فرمان "اللہ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی" کے بارے میں (علماء نے) کہا ہے: یعنی ٹھپا لگا دیا۔ (شرح صحیح مسلم للنووی 3/334)
حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1150
درجۂ حدیث محدثین: صحيح (رواه مسلم)
تخریج حدیث أخرجه: مسلم 3/ 10 (865) (40).
قال النووي في شرح صحيح مسلم ٣/ ٣٣٤ عقيب (٨٦٥): «ودعهم أي تركهم، ومعنى الختم الطبع والتغطية قالوا في قول الله تعالى: ﴿خَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ﴾ أي طبع» .