ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1096

باب: پہلی صف کی فضیلت، اور اگلی صفوں کو مکمل کرنے، انہیں سیدھا کرنے اور ان میں مل کر کھڑے ہونے کا حکم

باب فضل الصف الأول والأمر بإتمام الصفوف الأُوَل وتسويتها والتراصّ فِيهَا

حدیث نمبر: 1096
وعن أبي هريرة - رضي الله عنه - قَالَ: قال رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم: «وَسِّطُوا الإمَامَ، وَسُدُّوا الخَلَلَ». رواه أبُو دَاوُد.
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”امام کو درمیان میں رکھو اور خالی جگہوں کو پُر کرو۔“
(اسے ابوداود نے روایت کیا ہے)

حوالہ حدیث رياض الصالحين / كتاب الفضائل / حدیث: 1096
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: ضعيف , شیخ زبیر علی زئی: ضعيف, إسناده ضعيف, أمة الواحد مجهولة (تقريب : 8534), وابنھا يحيي بن بشير بن خلاد مستور (تقريب :7515), انوار الصحيفه، صفحه نمبر 37
تخریج حدیث أخرجه: أبو داود (681).
قال الألباني في تحقيق رياض الصالحين: قلت: في إسناده مجهولان كما بينته في (ضعيف أبي داود) رقم (105) لكن الشطر الثاني منه له شواهد من حديث ابن عمر وهو عند المصنف مصححا كما سبق برقم (1098)
اس موضوع سے متعلق مزید احادیث و آثار کے حوالے ملاحظہ کریں : صحيح مسلم: 435 | سنن ابي داود: 681 | صحيفه همام بن منبه: 45

تشریح، فوائد و مسائل

موضوع سے متعلق حدیث: سنن ابي داود / حدیث: 681 کی شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی ✍️
´صف میں امام کے کھڑے ہونے کی جگہ کا بیان۔`
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "امام کو (صف کے) بیچ میں کھڑا کرو، اور خالی جگہوں کو پر کرو۔‏‏‏‏" [سنن ابي داود/تفرح أبواب الصفوف /حدیث: 681]
681۔ اردو حاشیہ:
یعنی امام صفوں کے آگے اس طرح کھڑا ہو کہ وہ مقتدیوں کے وسط (درمیان) میں ہو، یہ نہ ہو کہ مقتدی دائیں یا بائیں، کسی ایک جانب زیادہ تعداد میں ہوں، ایسی صورت میں امام وسط میں نہیں رہے گا۔ یہی صورت آخری صف میں بھی ہو، جس میں چند افراد ہوں، یعنی وہ صف کے ایک کنارے پر کھڑے نہ ہوں، بلکہ درمیان میں (امام کے دائیں اور بائیں) کھڑے ہوں تاکہ امام درمیان میں رہے۔ لیکن روایت کا یہ پہلا حصہ ضعیف ہے، اس لیے اسے مستحب تو قرار دیا جا سکتا ہے، ضروری نہیں۔ البتہ حدیث کا دوسرا حصہ ’’ صف کے خلا کو پر کرو۔" صحیح ہے، کیونکہ یہ حکم دوسری احادیث سے بھی ثابت ہے۔
درج بالا اقتباس سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 681 سے ماخوذ ہے۔