ریاض الصالحین — حدیث نمبر 1095
باب: پہلی صف کی فضیلت، اور اگلی صفوں کو مکمل کرنے، انہیں سیدھا کرنے اور ان میں مل کر کھڑے ہونے کا حکم
باب فضل الصف الأول والأمر بإتمام الصفوف الأُوَل وتسويتها والتراصّ فِيهَا
وعن البراء - رضي الله عنه - قَالَ: كُنَّا إذَا صَلَّيْنَا خَلْفَ رَسُول اللهِ - صلى الله عليه وسلم - أحْبَبْنَا أَنْ نَكُونَ عَنْ يَمِينهِ، يُقْبِلُ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: «رَبِّ قِني عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ - أو تَجْمَعُ - عِبَادَكَ». رواه مُسلِمٌ.سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب ہم رسول اللہ ﷺ کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہم پسند کرتے کہ آپ کی دائیں جانب ہوں، (تاکہ) آپ (سلام کے بعد) اپنے چہرے کے ساتھ ہماری طرف متوجہ ہوں۔ تو میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا: «رَبِّ قِنِي عَذَابَكَ يَوْمَ تَبْعَثُ - أَوْ تَجْمَعُ - عِبَادَكَ» (اے میرے رب! مجھے اپنے عذاب سے بچا جس دن تو اپنے بندوں کو اٹھائے گا - یا (فرمایا:) جمع کرے گا)۔
(اسے مسلم نے روایت کیا ہے)
تشریح، فوائد و مسائل
براء بن عازب رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت اپنے داہنے ہاتھ کا تکیہ بناتے تھے، پھر پڑھتے تھے: «رب قني عذابك يوم تبعث عبادك» " اے میرے رب! مجھے اس دن کے عذاب سے بچا لے جس دن کہ تو مردوں کو اٹھا کر زندہ کرے گا۔" [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3399]
وضاحت:
1؎:
اے میرے رب! مجھے اس دن کے عذاب سے بچا لے جس دن کہ تو مردوں کو اٹھا کر زندہ کرے گا۔