أَخْبَرَنَا سُوَيْدٌ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ الْأَجْلَحِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مُوسَى , عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ بِهَا أَشْرِبَةً فَمَا أَشْرَبُ وَمَا أَدَعُ ، قَالَ : " وَمَا هِيَ ؟ " قُلْتُ : الْبِتْعُ , وَالْمِزْرُ ، قَالَ : " وَمَا الْبِتْعُ , وَالْمِزْرُ ؟ " ، قُلْتُ : أَمَّا الْبِتْعُ : فَنَبِيذُ الْعَسَلِ , وَأَمَّا الْمِزْرُ : فَنَبِيذُ الذُّرَةِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا تَشْرَبْ مُسْكِرًا , فَإِنِّي حَرَّمْتُ كُلَّ مُسْكِرٍ " .
´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن بھیجا تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہاں مشروب بہت ہوتے ہیں ، تو میں کیا پیوں اور کیا نہ پیوں ؟ آپ نے فرمایا : ” وہ کیا کیا ہیں ؟ “ میں نے عرض کیا : «بتع» اور «مزر» ، آپ نے فرمایا : «بتع» اور «مزر» کیا ہوتا ہے ؟ میں نے عرض کیا : «بتع» تو شہد کا نبیذ ہے اور «مزر» مکئی کا نبیذ ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کوئی نشہ لانے والی چیز مت پیو ، اس لیے کہ میں نے ہر نشہ لانے والی چیز حرام کر دی ہے “ ۔
حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن کی طرف (مبلغ اور امیر بنا کر) بھیجا، میں نے کہا: اے اللہ کے رسول! وہاں کئی قسم کے مشروب استعمال ہوتے ہیں، میں ان میں سے کون سا پیوں، کون سا ترک کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: مثلاً: ”وہ کون کون سے ہیں؟“ میں نے کہا: «الْبِتْعُ» ”بتع“ اور «الْمِزْرُ» ”مزر“۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ کیا ہوتے ہیں؟“ میں نے کہا: «الْبِتْعُ» ”بتع“ تو شہد کی نبیذ ہوتی ہے اور «الْمِزْرُ» ”مزر“ مکئی کی نبیذ ہوتی ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی نشہ آور مشروب نہ پینا کیونکہ میں ہر نشہ آور مشروب کو حرام قرار دے چکا ہوں۔“
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ آدَمَ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ ، فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ بِهَا أَشْرِبَةً ، يُقَالُ لَهَا : الْبِتْعُ وَالْمِزْرُ ، قَالَ : " وَمَا الْبِتْعُ وَالْمِزْرِ ؟ " ، قُلْتُ : شَرَابٌ يَكُونُ مِنَ الْعَسَلِ وَالْمِزْرُ يَكُونُ مِنَ الشَّعِيرِ ، قَالَ : " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " .
´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن روانہ کیا تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہاں مشروبات بہت ہوتے ہیں جنہیں «بتع» اور «مزر» کہا جاتا ہے ، آپ نے فرمایا : «بتع» کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : وہ شہد کا مشروب ہوتا ہے اور «مزر» جَو کا مشروب ہوتا ہے ، آپ نے فرمایا : ” ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے “ ۔
حضرت ابو بردہ کے والد محترم (حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن کی طرف بھیجا تو میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یمن میں کئی قسم کے مشروب ہیں جنہیں بتع اور مزر کہا جاتا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”بتع اور مزر کیا ہیں؟“ میں نے عرض کیا: بتع تو ایسا مشروب ہے جو شہد سے تیار کیا جاتا ہے اور مزر جو سے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : خَطَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَذَكَرَ آيَةَ الْخَمْرِ ، فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَرَأَيْتَ الْمِزْرَ ؟ ، قَالَ : " وَمَا الْمِزْرُ ؟ " ، قَالَ : حَبَّةٌ تُصْنَعُ بِالْيَمَنِ ، فَقَالَ : " تُسْكِرُ ؟ " ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : " كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ " .
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا تو خمر ( شراب ) والی آیت کا ذکر کیا ، ایک شخص نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! «مزر» نامی مشروب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ آپ نے فرمایا : ” «مزر» کیا ہوتا ہے ؟ “ وہ بولا : جَو کی شراب جو یمن میں بنائی جاتی ہے “ ، آپ نے فرمایا : ” کیا اس سے نشہ ہوتا ہے ؟ “ جی ہاں ، آپ نے فرمایا : ” ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے “ ۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے خطبہ ارشاد فرمایا تو شراب (کی حرمت) والی آیت پڑھی، ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! «الْمِزْرُ» ”مزر“ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”«الْمِزْرُ» کیا ہوتا ہے؟“ اس نے کہا: یمن میں غلے کی کسی قسم سے تیار کیا جاتا ہے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس میں نشہ ہوتا ہے؟“ اس نے کہا: ہاں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي الْجُوَيْرِيَةِ ، قَالَ : سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ , وَسُئِلَ فَقِيلَ لَهُ : أَفْتِنَا فِي الْبَاذِقِ ؟ فَقَالَ : " سَبَقَ مُحَمَّدٌ الْبَاذَقَ ، وَمَا أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ " .
´ابوجویریہ کہتے ہیں کہ` میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنا ان سے مسئلہ پوچھا گیا اور کہا گیا : ہمیں بادہ ۱؎ کے بارے میں فتویٰ دیجئیے ۔ تو انہوں نے کہا : محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے زمانے میں بادہ نہیں تھا ، ( یا آپ نے اس کا حکم پہلے ہی فرما دیا ہے کہ ) جو بھی چیز نشہ لانے والی ہو وہ حرام ہے ۔
حضرت ابو الجویریہ رحمہ اللہ نے کہا: میں نے سنا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا گیا: باذق کے بارے میں فتویٰ دیجیے، انہوں نے فرمایا: محمد ﷺ باذق سے پہلے تشریف لے گئے اور (یاد رکھو) ”جو چیز نشہ آور ہے، حرام ہے“۔
وضاحت:
۱؎: «باذق» فارسی کے لفظ «بادہ» کی تعریب ہے۔ اس کے معنی خمر اور شراب کے ہیں، شاعر کہتا ہے: ہیں رنگ جدا، دور نئے، کیف نرالے شیشہ وہی، بادہ وہی، پیمانہ وہی ہے۔