حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي جُبَيْرُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي " ، قَالَ جُبَيْرٌ : وَهُوَ الْخَسْفُ ، قَالَ عُبَادَةُ : فَلَا أَدْرِي قَوْلُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَوْ قَوْلُ جُبَيْرٍ .
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا : «اللہم إني أعوذ بعظمتك أن أغتال من تحتي» ” اے اللہ ! میں تیری عظمت اور بڑائی کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ میں نیچے کی طرف سے کسی آفت میں پھنس جاؤں “ ۔ یہ حدیث مختصر ہے ۔ جبیر کہتے ہیں : اس سے مراد زمین میں دھنس جانا ہے ۔ عبادہ کہتے ہیں : مجھے نہیں معلوم کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے یا جبیر کا ۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعَظَمَتِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي» ”اے اللہ! میں اس بات سے تیری عظمت کی پناہ میں آتا ہوں کہ میں نیچے سے اچانک ہلاک کر دیا جاؤں۔“ یہ حدیث مختصر ہے۔ جبیر نے کہا کہ نیچے سے اچانک ہلاک کر دیے جانے سے مراد ہے زمین میں دھنس جانا۔ عبادہ نے کہا: میں نہیں جانتا کہ یہ نبی ﷺ کا فرمان ہے یا جبیر کا (اپنا) قول ہے۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْخَلِيلِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَرْوَانُ هُوَ ابْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ مُسْلِمٍ الْفَزَارِيِّ ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " اللَّهُمَّ " , فَذَكَرَ الدُّعَاءَ ، وَقَالَ فِي آخِرِهِ : " أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُغْتَالَ مِنْ تَحْتِي " , يَعْنِي بِذَلِكَ الْخَسْفَ .
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کہتے تھے : «اللہم» ” اے اللہ ! “ پھر انہوں نے دعا کا ذکر کیا جس کے آخر میں یہ کہا : «أعوذ بك أن أغتال من تحتي» ” میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ میں نیچے کی طرف سے کسی مصیبت میں پھنس جاؤں “ اس سے آپ ( زمین میں ) دھنس جانا مراد لیتے ۔
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ نبی اکرم ﷺ فرمایا کرتے تھے: ”اے اللہ!“ پھر راوی نے دعا ذکر کی جس کے آخر میں یہ لفظ ہیں: ”میں اس بات سے تیری پناہ میں آتا ہوں کہ مجھے نیچے سے اچانک ہلاک کر دیا جائے۔“ ان الفاظ سے آپ کا مقصد دھنسائے جانے سے پناہ طلب کرنا تھا۔