أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَيْوَةُ , وَذَكَرَ آخَرَ, قَالَ : حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ غَيْلَانَ التُّجِيبِيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ دَرَّاجًا أَبَا السَّمْحِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا الْهَيْثَمِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ , يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْكُفْرِ وَالدَّيْنِ " ، قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ أَتَعْدِلُ الدَّيْنَ بِالْكُفْرِ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَعَمْ " .
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : «أعوذ باللہ من الكفر والدين» ” میں کفر اور قرض سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں “ ، ایک شخص نے کہا : اللہ کے رسول ! آپ کفر اور قرض کا درجہ برابر کر رہے ہیں ؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” ہاں “ ۔
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْكُفْرِ وَالدَّيْنِ» ”میں کفر اور قرض سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں۔“ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ قرض کو کفر کے برابر قرار دیتے ہیں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَيْوَةُ ، عَنْ دَرَّاجٍ أَبِي السَّمْحِ ، عَنْ أَبِي الْهَيْثَمِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْكُفْرِ وَالدَّيْنِ " , فَقَالَ رَجُلٌ : تَعْدِلُ الدَّيْنَ بِالْكُفْرِ ؟ قَالَ : " نَعَمْ " .
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : «أعوذ باللہ من الكفر والدين» ” میں کفر اور قرض سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں “ ، ایک شخص نے کہا : آپ قرض اور کفر کو برابر کر رہے ہیں ؟ آپ نے فرمایا : ” ہاں “ ۔
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: «أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الْكُفْرِ وَالدَّيْنِ» ”میں کفر اور کسی کے واجب الادا حق (کی حالت میں موت) سے اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگتا ہوں۔“ ایک آدمی نے کہا: کیا آپ واجب الادا حق کو کفر کے برابر رکھ رہے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“