حدیث نمبر: 5410
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ تَقَاضَى ابْنَ أَبِي حَدْرَدٍ دَيْنًا كَانَ عَلَيْهِ , فَارْتَفَعَتْ أَصْوَاتُهُمَا حَتَّى سَمِعَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي بَيْتِهِ ، فَخَرَجَ إِلَيْهِمَا , فَكَشَفَ سِتْرَ حُجْرَتِهِ , فَنَادَى : " يَا كَعْبُ " ، قَالَ : لَبَّيْكَ , يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " ضَعْ مِنْ دَيْنِكَ هَذَا " , وَأَوْمَأَ إِلَى الشَّطْرِ ، قَالَ : قَدْ فَعَلْتُ ، قَالَ : " قُمْ فَاقْضِهِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے ابن ابی حدرد رضی اللہ عنہ سے اپنے قرض کا جو ان کے ذمہ تھا تقاضا کیا ، ان دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں ، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنائی دیں ، آپ اپنے گھر میں تھے ، چنانچہ آپ ان کی طرف نکلے ، پھر اپنے کمرے کا پردہ اٹھایا اور پکارا : ” کعب ! “ وہ بولے : حاضر ہوں اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا : ” اتنا قرض معاف کر دو “ اور آپ نے آدھے اشارہ کیا ۔ کہا : میں نے معاف کیا ، پھر آپ نے ( ابن ابی حدرد سے ) کہا : ” اٹھو اور قرض ادا کرو “ ۔