أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال : حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ ، عَنْ بُرْدٍ أَخِي يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، قال : سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ قِيرَاطٌ ، وَمَنْ مَشَى مَعَ الْجَنَازَةِ حَتَّى تُدْفَنَ كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ قِيرَاطَانِ ، وَالْقِيرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ " .
´براء بن عازب رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص جنازے کے ساتھ گیا ، اور اس کے ساتھ رہا یہاں تک کہ اس پر جنازہ کی نماز پڑھی گئی اس کے لیے ایک قیراط کا ثواب ہے ، اور جو شخص کسی جنازے کے ساتھ گیا ، اور اس کے ساتھ رہا یہاں تک وہ دفن کر دیا گیا ، تو اس کے لیے دو قیراط کا ثواب ہے ، اور ایک قیراط احد ( پہاڑ ) کے مثل ہے “ ۔
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص جنازے کے ساتھ جائے حتیٰ کہ اس کا جنازہ پڑھا جائے تو اسے ایک قیراط ثواب ملے گا، اور جو شخص جنازے کے ساتھ جائے حتیٰ کہ اسے دفن کیا جائے تو اسے دو قیراط ثواب ملے گا، اور قیراط احد پہاڑ کے برابر ہے۔“
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قال : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قال : حَدَّثَنَا أَشْعَثُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ ، قال : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً حَتَّى يُفْرَغَ مِنْهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ ، فَإِنْ رَجَعَ قَبْلَ أَنْ يُفْرَغَ مِنْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ " .
´عبداللہ بن مغفل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص کسی جنازے کے ساتھ جائے ، اور اس کے ساتھ رہے یہاں تک کہ اس سے فارغ ہو لیا جائے ، تو اس کے لیے دو قیراط کا ثواب ہے ، اور اگر لوٹ آئے قبل اس کے کہ اس سے فارغ ہوا جائے ، تو اس کے لیے ایک قیراط کا ثواب ہے “ ۔
حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو آدمی جنازے کے ساتھ جائے اور (دفن سے) فراغت تک ساتھ رہے تو اسے دو قیراط ثواب ملے گا۔ اور جو شخص فراغت سے پہلے واپس آ جائے تو اسے ایک قیراط ملے گا۔“