حدیث نمبر: 1942
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، قال : حَدَّثَنَا عَبْثَرٌ ، عَنْ بُرْدٍ أَخِي يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ الْمُسَيَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، قال : سَمِعْتُ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً حَتَّى يُصَلَّى عَلَيْهَا كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ قِيرَاطٌ ، وَمَنْ مَشَى مَعَ الْجَنَازَةِ حَتَّى تُدْفَنَ كَانَ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ قِيرَاطَانِ ، وَالْقِيرَاطُ مِثْلُ أُحُدٍ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´براء بن عازب رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص جنازے کے ساتھ گیا ، اور اس کے ساتھ رہا یہاں تک کہ اس پر جنازہ کی نماز پڑھی گئی اس کے لیے ایک قیراط کا ثواب ہے ، اور جو شخص کسی جنازے کے ساتھ گیا ، اور اس کے ساتھ رہا یہاں تک وہ دفن کر دیا گیا ، تو اس کے لیے دو قیراط کا ثواب ہے ، اور ایک قیراط احد ( پہاڑ ) کے مثل ہے “ ۔
حدیث نمبر: 1943
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى ، قال : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قال : حَدَّثَنَا أَشْعَثُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ ، قال : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ تَبِعَ جِنَازَةً حَتَّى يُفْرَغَ مِنْهَا فَلَهُ قِيرَاطَانِ ، فَإِنْ رَجَعَ قَبْلَ أَنْ يُفْرَغَ مِنْهَا فَلَهُ قِيرَاطٌ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی
´عبداللہ بن مغفل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جو شخص کسی جنازے کے ساتھ جائے ، اور اس کے ساتھ رہے یہاں تک کہ اس سے فارغ ہو لیا جائے ، تو اس کے لیے دو قیراط کا ثواب ہے ، اور اگر لوٹ آئے قبل اس کے کہ اس سے فارغ ہوا جائے ، تو اس کے لیے ایک قیراط کا ثواب ہے “ ۔