أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، عَنْ أُمِّ قَيْسٍ بِنْتِ مِحْصَنٍ ، أَنَّهَا أَتَتْ بِابْنٍ لَهَا صَغِيرٍ لَمْ يَأْكُلِ الطَّعَامَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، " فَأَجْلَسَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حِجْرِهِ فَبَالَ عَلَى ثَوْبِهِ ، فَدَعَا بِمَاءٍ فَنَضَحَهُ وَلَمْ يَغْسِلْهُ " .
´ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` وہ اپنے ایک چھوٹے بیٹے کو جو ابھی کھانا نہیں کھاتا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کر آئیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی گود میں بٹھا لیا ، تو اس نے آپ کے کپڑے پر پیشاب کر دیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی منگایا ، اور اس سے کپڑے پر چھینٹا مار ، اور اسے دھویا نہیں ۔
حضرت ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”میں اپنے ایک چھوٹے بچے کو، جس نے ابھی کھانا شروع نہیں کیا تھا، رسول اللہ ﷺ کے پاس لائی، رسول اللہ ﷺ نے اسے گود میں بٹھا لیا، اس نے آپ ﷺ کے کپڑے پر پیشاب کر دیا، آپ ﷺ نے پانی منگوایا اور اسے کپڑے پر چھڑک دیا اور اسے دھویا نہیں۔“
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قالت : " أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِصَبِيٍّ فَبَالَ عَلَيْهِ ، فَدَعَا بِمَاءٍ فَأَتْبَعَهُ إِيَّاهُ " .
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک ( دودھ پینے والا ) بچہ لایا گیا ، تو اس نے آپ کے اوپر پیشاب کر دیا ، تو آپ نے پانی منگایا ، اور اسے اس پر بہا دیا ۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ”اللہ کے رسول ﷺ کے پاس ایک بچہ لایا گیا، اس نے آپ ﷺ پر پیشاب کر دیا، چنانچہ آپ ﷺ نے پانی منگوایا اور پیشاب پر اسے چھڑک دیا۔“