حدیث نمبر: 5627
أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الدُّبَّاءِ " .
ڈاکٹر عبدالرحمٰن فریوائی

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی سے منع فرمایا ہے ۔

حوالہ حدیث سنن نسائي / كتاب الأشربة / حدیث: 5627
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح مسلم
تخریج حدیث «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 7106) (صحیح)»

تشریح، فوائد و مسائل

✍️ حافظ محمد امین
´کدو کی تونبی کی نبیذ کے ممنوع ہونے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی سے منع فرمایا ہے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5627]
اردو حاشہ: بڑا کدو سوکھ جائے تواس کو اندر سے صاف کر لیا جاتا ہے۔ اس کا چھلکا بڑا سخت ہوجاتا ہے اور وہ برتن جیسا بن جا تا ہے۔ اہل جاہلیت اس میں شراب بناتے تھے کیونکہ مسام نہ ہو نے کی وجہ سے اس میں خوب نشہ پیدا ہوتا تھا۔ شراب حرام ہوئی تو آپ نے شراب کے برتنوں سے بھی منع فر ما دیا مگر بعد میں برتنوں کے استعمال کی اجازت دے دی، البتہ نشہ پیدا نہیں ہوا چاہیے۔ احتیاط یہی ہے کہ ایسے برتن نبیذ کے لیے استعمال نہ کیے جائیں۔
درج بالا اقتباس سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 5627 سے ماخوذ ہے۔