سنن نسائي
كتاب الأشربة— کتاب: مشروبات (پینے والی چیزوں) کے احکام و مسائل
بَابُ : الْجَرِّ الأَخْضَرِ باب: سبز روغنی گھڑے کا بیان۔
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ الْحَسَنَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ : أَحَرَامٌ هُوَ ؟ قَالَ : حَرَامٌ , قَدْ حَدَّثَنَا مَنْ لَمْ يَكْذِبْ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى عَنْ نَبِيذِ الْحَنْتَمِ ، وَالدُّبَّاءِ ، وَالْمُزَفَّتِ ، وَالنَّقِيرِ " .
´ابورجاء کہتے ہیں کہ` میں نے حسن بصری سے لاکھی برتن کی نبیذ کے بارے میں پوچھا : کیا وہ حرام ہے ؟ انہوں نے کہا : حرام ہے ، ہم سے اس شخص نے بیان کیا جو جھوٹ نہیں بولتا ( یعنی بعض صحابہ ) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز روغنی گھڑا ، کدو کی تونبی ، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا ہے ۔
حضرت ابو رجاء رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ میں نے حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے مٹکے کی نبیذ کے بارے میں پوچھا: کیا وہ حرام ہے؟ انہوں نے کہا کہ حرام ہے۔ مجھے اس شخص نے بیان کیا جس نے جھوٹ نہیں بولا کہ رسول اللہ ﷺ نے ”(روغنی) مٹکے، کدو کے برتن، تارکول لگے ہوئے مٹکے اور کھجور کی جڑ سے بنائے گئے برتن (میں نبیذ بنانے) سے منع فرمایا ہے۔“