سنن نسائی — حدیث نمبر 5444
باب: اللہ کے ڈر سے خالی دل سے اللہ کی پناہ مانگنے کا بیان۔
بَابُ : الاِسْتِعَاذَةِ مِنْ قَلْبٍ لاَ يَخْشَعُ
أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْهُذَيْلِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو : " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَتَعَوَّذُ مِنْ أَرْبَعٍ : مِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ ، وَمِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ ، وَدُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ ، وَنَفْسٍ لَا تَشْبَعُ " .
´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چار باتوں سے پناہ مانگتے تھے : ایسے علم سے جو نفع بخش نہ ہو ، ایسے دل سے جس میں اللہ کا ڈر نہ ہو ، ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو آسودہ نہ ہو ۱؎ ۔
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ نبی اکرم ﷺ چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب فرمایا کرتے تھے: ”ایسے علم سے جو نفع نہ دے، ایسے دل سے جو اللہ تعالیٰ سے نہ ڈرے، ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو۔“
تشریح، فوائد و مسائل
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چار باتوں سے پناہ مانگتے تھے: ایسے علم سے جو نفع بخش نہ ہو، ایسے دل سے جس میں اللہ کا ڈر نہ ہو، ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو اور ایسے نفس سے جو آسودہ نہ ہو ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الاستعاذة/حدیث: 5444]
(2) ظاہری معنیٰ مراد نہیں بلکہ مقصود یہ ہے کہ یا اللہ! میرے علم کو مفید بنا۔ دل کو عاجزی اور خشوع والا بنا۔ میری دعائیں قبول فرما اور نفس کو قناعت پسند بنا۔
(3) آپ کا استعاذہ امت کی تعلیم اور اظہار عبودیت کے لیے تھا ورنہ آپ کو یہ پناہ پہلے سے حاصل تھی۔ اس میں یہ اشارہ ہے کہ بندے کو ہر حال میں اللہ تعا لیٰ سے ڈرتے رہنا چاہیے اور اللہ تعالیٰ کے سامنے محتاج بن کر رہنا چاہیے۔
(4) علم نافع سے مراد علم کے مطابق عمل ہے کیونکہ علم کا سب سے پہلا فائدہ عالم کو ہونا چاہیے‘ پھر دوسرں کو‘ مثلا: تبلیغ و تعلیم وغیرہ۔
(5) دعا کی قبولیت سے مراد اس پر ثواب حاصل کرنا ہے نہ کہ بعینہٖ بات کا پورا ہو جانا کیوں کہ یہ بہت سے امور میں ممکن نہیں۔
(6) "نفس کے سیر نہ ہونے" سے مراد نفس کا حریص اور لالچی ہونا ہے‘ البتہ علم اور ثواب کی حرص اچھی چیز ہے۔ واللہ أعلم