سنن نسائی — حدیث نمبر 5443
باب: معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) کا بیان۔
بَابُ : مَاجَائَ فِي الْمُعَوِسذَتَيْنِ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنِي بَدَلٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَدَّادُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو طَلْحَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدٌ الْجُرَيْرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اقْرَأْ يَا جَابِرُ " ، قُلْتُ : وَمَاذَا أَقْرَأُ بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " اقْرَأْ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ وَ قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ " , فَقَرَأْتُهُمَا ، فَقَالَ : " اقْرَأْ بِهِمَا وَلَنْ تَقْرَأَ بِمِثْلِهِمَا " .
´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جابر ! پڑھو “ ، میں نے کہا : میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ، میں کیا پڑھوں ؟ اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا : ” پڑھو «قل أعوذ برب الفلق» اور «قل أعوذ برب الناس» “ میں نے یہ دونوں سورتیں پڑھیں ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : : ” انہیں پڑھا کرو ، تم ان جیسی سورتیں ہرگز نہ پڑھو گے “ ۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جابر! پڑھو۔“ میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر فدا ہو جائیں، اے اللہ کے رسول! میں کیا پڑھوں؟ آپ نے فرمایا: ”سورۂ ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ﴾ [سورة الفلق: 1] اور سورۂ ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ﴾ [سورة الناس: 1] پڑھ۔“ میں نے دونوں سورتیں پڑھیں تو آپ نے فرمایا: ”ان کو پڑھا کر اور (یاد رکھ کہ) تو (استعاذے کے بارے میں) ان جیسی کوئی اور سورت نہیں پڑھے گا۔“